سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 4قومی کھلاڑی کولمبو پہنچ گیا۔
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
پاکستان کی سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے4 قومی کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا۔کولمبو پہنچنے والے پہلے گروپ میں شاداب خان، فہیم اشرف، وسیم جونئر اور سلمان مرزا شامل ہیں، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ سٹاف کے دیگر ارکان بھی کولمبو پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔بی بی ایل کھیلنے والے آل رائونڈر شاداب خان آسٹریلیا سے سری لنکا پہنچے ہیں، انہوں نے گزشتہ 3 تاریخ کو بی بی ایل کا سڈنی میں میچ کھیلا تھا، شاداب خان سری لنکا کے ساتھ سیریز کے بعد سڈنی تھنڈرز کو پھر سے دستیاب ہوں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سری لنکا کے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔