City 42:
2026-07-23@23:25:04 GMT

ملک بھر میں سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک : فاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے براق اسپیس کیمپ کے کامیاب اختتام پر خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کیمپ 29 دسمبر 2025 کو شروع ہوا تھا اور اس میں 40 شارٹ لسٹ طلبہ نے تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ انہوںنے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہیں اور انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور ڈیجیٹل دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنا ہوگا۔

وہ غذائیں جو آپ کو صحت مند رکھتی ہیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں نے معرکہ حق میں سائبرسیکیورٹی کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا اور ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے لوگوں کو ڈیٹا اور جدید ٹیکنالوجی تک آسان رسائی فراہم کی جائے گی۔

شزا فاطمہ خواجہ نے فری لانسنگ کے شعبے میں 91 فیصد اضافہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دے رہی ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کچھ ماہ میں فائیوجی سروس لانچ کی جائے گی۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے عبیداللہ راجپوت کو طلب کرلیا

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع