ایس ایم ایز کی ترقی سے برآمدات بڑھانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کی ترقی سے برآمدات بڑھانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
سمیڈا (SMEDA) کے بزنس پلان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ SMEs ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی ترقی سے معیشت مضبوط ہوگی۔
اجلاس میں آئندہ تین سال کے لیے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ کا روڈ میپ پیش کیا گیا، جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بینک اور دیگر مالی ادارے SMEs کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کریں تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو درپیش مسائل، ان کے حل کے لیے لائحہ عمل، برآمدات میں حصہ بڑھانے کی حکمت عملی اور بزنس پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ حال ہی میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی استعداد بڑھانے کے لیے 6 شہروں میں ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا اور مختلف تربیتی پروگرامز کے ذریعے انہیں عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں خواتین کی ایس ایم ایز میں شرکت اور کردار کو بھی سراہا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز، سمیڈا کے نو منتخب بورڈ ارکان اور متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چھوٹے اور درمیانے اجلاس میں
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔