کراچی:

وشنیوں کا شہر کہلانے والا کراچی مختلف مسائل کا شکار ہے، ٹوٹی سڑکیں، کھلے نالوں نے شہر کی شکل بگاڑ دی، گزشتہ کئی برس سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ادھڑی ہوئی سڑکوں کے اطراف فوڈ اسٹریٹس قائم ہیں جو کھانے پینے کا مرکز بنی ہوئی ہیں جہاں روزانہ ہزاروں افراد باربی کیو اور دیگر چٹ پٹے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ان فوڈ اسٹریٹس میں غیرمعیاری اور غیر حفظان صحت کھانے فراہم کیے جارہے ہیں کیونکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے اڑنے والی دھول مٹی اور گاڑیوں کا دھواں سڑک کنارے تیار ہونے والے کھانوں میں شامل ہوجاتا ہے علاوہ ازیں لوگ سڑک کنارے بیٹھ کر ہی یہ کھانے تناول کرتے ہیں۔

ماہرین صحت نے گندے نالوں اور ٹوٹی سڑکوں پر قائم فوڈ اسٹریٹس کو صحت کے لیے ہولناک قرار دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھلے ہوئے نالوں سے اٹھنے والا تعفن کھانوں کے ذریعے جسم میں داخل ہوکر صحت کے مسائل میں مسلسل اضافہ کررہا ہے، شہر میں بعض فوڈ اسٹرٹ ایسی ہیں جو کہ نالوں پر قائم ہیں جہاں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں اور ان سے تعفن اٹھ رہا ہوتا ہے، ٹریفک کا دھواں اور دھول مٹی ہوتی ہے، سڑکوں پر ہی کھانے تیار کیے جارہے ہیں، زیادہ تر فوڈ اسٹرٹ ایسے گنجان علاقوں میں قائم ہیں جہاں ٹریفک کی امدورفت بہت زیادہ ہے ایسی فوڈ اسٹریٹس میں کھانے کی معیار خراب ہوتا ہے، ان فوڈ اسٹریٹ کا عملہ احتیاطی تدابیر نہیں اپناتا۔

ماہرین کے مطابق کھلے عام فروخت ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء پر مچھر اور مکھیوں کی بھرمار ہوتی ہے، ان فوڈاسٹریٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کو ناقص حالات، آلودگی، کھلی دھول، گندے برتن یا غیر معیاری اجزاء کے ساتھ تیار یا فروخت کیا جاتاہے جس کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ (Food Poisoning)، ہیضہ (Cholera)، ٹائیفائیڈ (Typhoid Fever)، ہیپاٹائٹس A اور E، ڈائریا / اسہال (Diarrhea)، پیٹ کے امراض، ای کولائی انفیکشن (E.

coli Infection)گیسٹرو اینٹرائٹس (Gastroenteritis) کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ 

تعفن، دھواں اور مٹی کھانے میں شامل ہوکر امراض کا باعث بن رہی ہے، ڈاکٹر قیصر سجاد

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ بدقسمتی سے سڑکوں کے اطراف فوڈ اسٹریٹس پر کھلے عام کھانے پینے کی اشیاء فروخت کی جارہی ہیں جو طبی نقطہ نگاہ سے انتہائی مضر صحت ہیں، فوڈ اسٹریٹ کے قریب سیوریج کے کھلے ہوئے نالوں سے اٹھنے والا تعفن ہمارے کھانے میں شامل ہوکر سانس کی نالی کے ذریعے جسم میں داخل ہورہا ہے جبکہ ادھڑی ہوئی سڑکوں سے اڑنے والا گردوغبار بھی ان کھانوں میں شامل ہورہا ہے، جبکہ جگہ جگہ سڑکوں پر جمع گندے پانی اور ابلتے ہوئے سیوریج کے پانی میں مختلف اقسام بیکٹریا اور وائرس ہوتے ہیں جو ان کھانوں میں شامل ہوکر انسانی صحت کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام انتہائی آلودہ ماحول میں نہ صرف زندگی گزار رہے ہیں بلکہ ان سیوریج کے نالوں پر بیٹھ کر کھانوں کا اہتمام بھی کررہے ہیں جو کہ ایک ہیلتھ ہیزرڈ(مضر صحت) ہے اور اس صورتحال کی وجہ سے لوگوں کومختلف طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے غیر محفوظ اور غیر صحت مندانہ ماحول میں بیٹھ کر کھانا کھانے سے مختلف امراض لاحق ہوسکتے ہیں جو انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں،  ایسے آلودہ ماحول میں مختلف اقسام کے بیکیٹریا جس میں e-colai، salmonella، Shigella موجود ہوتے ہیں جن کی وجہ سے مختلف طبی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے غیر صحت مندانہ ماحول میں کھانا کھانے سے ڈائریا، فوڈ پوائزننگ، پیٹ کے مختلف امراض گیسٹرو، ہیپیٹائٹس اے اور دیگر صحت کے مسائل جنم لے رہے ہیں، ان غیر معیاری اور نام نہاد فوڈ اسٹریٹس  میں کھانے پینے کے برتنوں اور چمچوں کو دھونے کے لیے بھی آلودہ پانی استعمال کیا جاتا ہے، ان غیرمعیاری فوڈ اسٹریٹس پر بار بی کیو کھانے کا بہت رجحان ہے جوانتہائی مضرصحت ہوتا ہے، ایسی جگہوں پر باربی کھانوں میں تکے بوٹی میں گوشت کچا رہ جاتا ہے اور اکثر ان تکے بوٹیوں میں جانوروں کا خون بھی واضح نظر آتا ہے کیونکہ گوشت کو اچھی طرح سے نہیں دھویا جاتا جس کے کھانے سے صحت کے شدید مسائل جنم لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مقامات پر Parasites بھی موجود ہوتے ہیں جن کہ وجہ سے انٓتوں میں کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں جو Intestinal worm  کہلاتے ہیں، ان غیر صحت مندانہ فوڈ اسٹریٹس میں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہوتی ہے، اس کے علاوہ الرجی پیدا کرنے والے مختلف کیڑے مکوڑے بھی موجود ہوتے ہیں بعض مقامات پر فوڈ اسٹریٹ کے قریب کچرا کنڈی بھی موجود ہیں جہاں غلاظت کا ڈھیر لگا ہوتا ہے اور جس سے تعفن اٹھتا ہے اور دیگر جراثیم پیدا ہوتے ہیں اور وہاں لوگ اپنی فیمیلی کے ساتھ بیٹھ کر اہتمام سے کھانا کھاتے ہیں اور اس بات سے غافل ہوتے ہیں کہ کھانے کے ساتھ وہ مختلف بیماریوں کو بھی اپنے گھر لے جارہے ہیں، ہیضہ، ڈائیریا کے بڑی وجہ آلودہ کھانے اور آلودہ پانی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ Cohleara، Dysentary اور فوڈ پوائزننگ کے مرض میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کراچی پہلے ہی فضائی آلودگی کا شکار ہے، سڑکوں سے اٹھنے والے گردوغبار کے کھانے میں شامل ہونے سے دمہ، ریسپارٹری (bronchotitis)، الرجی، زکام،  ناک کی الرجی اور پھیپھڑوں کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ان طبی علامات میں ڈاکٹرز مریضوں کو اینٹی بائیوٹک تجویز کررہے جس کی وجہ سے کراچی میں اینٹی بائیوٹک کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فوڈ اسٹریٹس کھانوں میں کھانے پینے ماحول میں کی وجہ سے ہورہا ہے ہوتے ہیں ہیں جہاں رہے ہیں بیٹھ کر ہوتا ہے صحت کے ہیں جو ہے اور

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان