WE News:
2026-07-24@05:52:52 GMT

چکوال، ٹریفک چالان پر شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

چکوال، ٹریفک چالان پر شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

چکوال شہر کے مصروف 15 چوک پر ایک معمولی ٹریفک چالان افسوسناک انجام کا سبب بن گیا، جہاں بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر سفر کرنے پر ٹریفک سارجنٹ کی جانب سے چالان کیے جانے کے بعد ایک شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ: ٹریفک چالان پر موٹروے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک شہید دوسرا زخمی

واقعہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار باپ اپنے بیٹے کے ہمراہ چالان جمع کروانے کے لیے قریبی کھوکھا نما دکان پر گیا، جہاں اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

متوفی کی شناخت حوالدار (ر) محمد خان، عمر 45 سال، سکنہ ڈھوک گجر کے نام سے ہوئی ہے، جو پاک فوج سے ریٹائرڈ تھے اور بعد ازاں سوئی گیس میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کر رہے تھے۔

چکوال میں بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل کا چالان دینے پر شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، واقعہ نے ٹریفک قوانین اور شہری احتیاط پر بحث چھیڑ دی۔ pic.

twitter.com/UkP3oDAA5R

— WE News (@WENewsPk) January 5, 2026

لواحقین کے مطابق محمد خان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ موجود تھا اور ان کی کوئی سابقہ میڈیکل ہسٹری بھی نہیں تھی، تاہم بغیر نمبر پلیٹ ہونے پر ٹریفک اہلکار نے 2000 روپے کا چالان کیا۔ دونوں باپ بیٹے تلہ گنگ جھاٹلہ سے واپس آرہے تھے کہ 15 چوک پر انہیں روکا گیا۔

شہری کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال چکوال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ واقعے کے بعد لواحقین کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر تھانہ سٹی پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چالان کرتے ہوئے نام کی جگہ گالی لکھنا پشاور کے ٹریفک وارڈن کو مہنگا پڑ گیا

واقعہ نے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے دوران شہریوں کے ساتھ برتاؤ اور احتیاط پر ایک بار پھر بحث چھیڑ دی ہے

دوسری جانب ترجمان پولیس کے مطابق شہری کا چالان ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا تھا جبکہ ایم ایس ڈی ایچ چکوال کے مطابق شہری کو اسپتال لایا گیا تو ان کی موت ہوچکی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پنجاب ٹریفک چالان چالان چکوال دل دورہ شہری جاں بحق

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹریفک چالان چالان چکوال ٹریفک چالان

پڑھیں:

عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی

لندن: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بحری سلامتی کے بڑھتے خدشات کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکروں کی تعداد دو ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر تقریباً 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی تجزیاتی کمپنی کپلر کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ 23 جولائی کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا، جو 7 مئی کے بعد سب سے کم یومیہ تعداد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس سے ایک روز قبل آبنائے ہرمز سے تین آئل ٹینکر گزرے تھے جبکہ 23 جولائی کو کوئی بھی جہاز اس آبی گزرگاہ میں داخل نہیں ہوا۔

ماہرین کے مطابق خطے میں جاری فوجی کشیدگی، بحری جہازوں پر حملوں کے خدشات اور آبنائے ہرمز میں سلامتی کی غیر یقینی صورتحال نے شپنگ کمپنیوں کو محتاط رویہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جس کے باعث کئی جہاز متبادل راستوں یا روانگی میں تاخیر کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت مزید متاثر ہوئی تو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر خام تیل اور قدرتی گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔ اس لیے اس راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت اور توانائی کی منڈیوں پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق