اسلام آباد کو تین ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ، شہر کے تین میئر ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
حکومت نے اسلام آباد میں موجودہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نظام ختم کرکے شہر کو تین ٹاوٴن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئے نظام کے تحت اسلام آباد میں 3 میئرز اور 6 نائب میئرز ہوں گے۔
میئر اور نائب میئرز کی مدت 4 سال۔ انتخاب چیئرمین یونین کونسلزکرینگے ۔صدارتی آرڈیننس صدر مملکت کو ارسال ،،دستخط کے بعد الیکشن کمیشن ترامیم کے تحت نئی حد بندیاں اور انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔۔
کرلی ہے اور اسلام آباد کو تین ٹاوٴن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی بنیاد پر دارالحکومت کو تین ٹاوٴنز میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔نئے بلدیاتی نظام کے تحت ٹاوٴن کارپوریشنز کو انتظامی اور مالی خودمختاری دیے جانے کی تجویز ہے، جبکہ سی ڈی اے کے متعدد اختیارات مرحلہ وار ٹاوٴن کارپوریشنز کو منتقل کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میئرز کو صفائی، نکاسی آب اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اختیارات سونپے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت اسلام آباد میں 3 میئرز اور 6 نائب میئرز ہوں گے، ہر ٹاوٴن کارپوریشن میں ایک میئر اور دو نائب میئر تعینات کیے جائیں گے۔ ٹاوٴن میئر اور نائب میئر کا انتخاب براہ راست نہیں ہوگا بلکہ یونین کونسلز کے چیئرمین ٹاوٴن میئرز اور نائب میئرز کا انتخاب کریں گے۔میئر اور نائب میئرز کی مدت 4 سال مقرر کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدارتی آرڈیننس جلد متوقع ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن ترامیم کے تحت نئی حد بندیاں اور انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔نئے بلدیاتی ڈھانچے کے تحت اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز کو آبادی کے تناسب سے تین ٹاوٴنز میں تقسیم کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ نظام سے مقامی سطح پر گورننس اور شہری سہولیات کی فراہمی میں بہتری متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹاوٴن کارپوریشنز اور نائب میئر اسلام آباد تین ٹاوٴن میئر اور کے تحت کو تین
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔