حال ہی میں اے سی سی مینز U19 ایشیا کپ میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے جونیئر کرکٹرز منگل کو میزبان زمبابوے کے خلاف تیاریوں کے ٹرائی سیریز کے فائنل میں میدان میں اتریں گے تاکہ آئندہ  آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھ سکیں۔۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کو 133 رنز سے شکست دیکر ٹرائی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

یہ 50 اوورز کی ٹرائی سیریز جس میں افغانستان، پاکستان اور زمبابوے شامل ہیں عالمی ایونٹ کے لیے حتمی تیاری کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔

ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نیمیبیا اور زمبابوے میں مشترکہ طور پر ہو گا۔

گروپ مرحلے میں کارکردگی

پاکستان نے گروپ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر مقام حاصل کیا۔ زمبابوے اور پاکستان کے میچز میں موسم کے باعث صرف پہلی اننگز مکمل ہو سکیں۔

زمبابوے نے 5 پوائنٹس کے ساتھ فائنل کی کوالیفائی کیا جبکہ افغانستان ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی

بیٹنگ میں سمیر منہاس نے اپنی ایشیا کپ فارم برقرار رکھی اور ٹرائی سیریز میں سب سے زیادہ 246 رنز بنائے، اوسط 61.

50 اور اسٹرائیک ریٹ 114.42 کے ساتھ، جس میں ایک سینچری اور ایک نصف سنچری شامل ہیں۔

عثمان خان نے بھی شاندار فارم دکھائی اور 225 رنز بنائے، اوسط 56.25 کے ساتھ، جس میں ایک سینچری شامل ہے۔

مزید پڑھیے: انڈر 19 ایشیا کپ میں کامیاب ہونے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک کروڑ کا انعام، حکومت نے منظوری دے دی

بولنگ میں عثمان زیب نے تین میچز میں 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لیگ اسپنر عثمان نے چار وکٹیں شامل کیں۔

کپتان کی اعتماد بھری گفتگو

پاکستان U19 کے کپتان فرحان یوسف نے فائنل سے قبل کہا کہ ٹرائی سیریز نے ہمیں ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے بہترین موقع فراہم کیا ہے۔ ہماری بیٹنگ نے مثبت رویہ دکھایا ہے، بولرز نے اہم لمحات میں کارکردگی دکھائی۔

کپتان کہتے ہیں کہ میزبان کے خلاف فائنل ایک اچھا چیلنج ہوگا، کھلاڑی تیار ہیں اور ہم ٹورنامنٹ کا اختتام مثبت انداز میں کرنا چاہتے ہیں تاکہ ورلڈ کپ میں بھی رفتار برقرار رہے۔

پاکستانی اسکواڈ

کپتان: فرحان یوسف

وائس کپتان: عثمان خان

دیگر کھلاڑی: عبدل سبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)، حضیفہ احسن، مومن قمر، محمد سیام، محمد شیان (وکٹ کیپر)، نقاب شفیق، سمیر منہاس، عمر زیب

ریزرو کھلاڑی: عبدالقادر، فرحان اللہ، حسن خان، ابتیسام اظہر، محمد حضیفہ

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میچز

16 جنوری: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، ہررارے

19 جنوری: پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ، ہرارے

22 جنوری: زمبابوے بمقابلہ پاکستان، ہرارے

24 جنوری تا 1 فروری: سپر 6 میچز

3 فروری: پہلا سیمی فائنل، بولوایو

4 فروری: دوسرا سیمی فائنل، ہرارے

6 فروری: فائنل، ہرارے

مزید پڑھیں: انڈر 19 سہ ملکی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا

پاکستان کی ٹیم حالیہ ایشیا کپ کی 191 رنز کی شاندار فتح کے بعد فائنل میں فیورٹس کے طور پر اترے گی تاہم میزبان زمبابوے بھی اپنے ہوم کنڈیشنز میں ٹرافی جیت کر خود اعتمادی بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈر 19 سہ فریقی سیریز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان کرکٹ ٹیم قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان کرکٹ ٹیم قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ ورلڈ کپ کے ساتھ کے لیے کپ میں

پڑھیں:

پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی خودمختاری کے تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے روبوٹکس اور اٹانومس سسٹمز کی ترقی کے لئے سپارک اینڈ ایلیویٹ پروگرام کے آغاز اور 20 ملین ڈالر کا پاکستان وینچر فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ پاکستان نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ملکی صلاحیتیں بڑھانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے۔

اسلام آباد میں انڈس راس روبوٹکس اینڈ اٹانومس سسٹمز ایکسپو 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انڈس راس روبوٹکس اینڈ اٹانومس سسٹمز ایکسپو سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں صف اول کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے، یہ نمائش اور اس طرح کے اقدامات پاکستان کو 21ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی میں صف اول کا ملک بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال کے اوائل میں پاکستان نے انڈس اے آئی سمٹ کی بھی میزبانی کی، جس سے مصنوعی ذہانت کے دور میں پاکستان کے سفر کو آگے بڑھانے کے لیےحکومتی نمائندوں، ٹیکنالوجی لیڈرز اور محققین کاروباری افراد کو مل بیٹھنے کا موقع ملا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ آج انڈس راس ایکسپو سے اس وژن کو عملی شکل دینے کا موقع حاصل ہوا ہے کہ کس طرح جدت کو فعال سلوشنز میں تبدیل کریں، روبوٹکس اور ڈرونز کی جدت سے معیشت مضبوط سلامتی بہتر اور عوام کی زندگی آسان ہوگی، اس جہت نے اکیڈیمیا، انڈسٹری، اسٹارٹ اپس اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میرے بچپن میں ٹیکنالوجی کی جدت بلیک اینڈ وائٹ ٹیلی ویژن کی آمد تھی اور خاندان کے تمام افراد’’اچے برج لاہور دے‘‘ جیسی پاکستان ٹیلی ویژن کی کلاسک نشریات کو مل کر دیکھتے تھے لیکن آج دنیا ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت آگے بڑھ گئی ہے اور ہم تاریخ کے ایک غیر معمولی دور میں ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوار کے لیے پانی اور دیگر بنیادی عوامل کی ضرورت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آج ٹیکنالوجی کی جدید شکل ہمارے سامنے موجود ہے، آج مشینیں محسوس کر کے تیزی سے فیصلے اور ان پر عمل درآمد کرتی ہیں جو کبھی خواب لگتا تھا آج حقیقت بن کر ہمارے سامنے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ فخریہ طور پر کہتا ہوں کہ پاکستان نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں ملکی صلاحیتیں بڑھانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، سلامتی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی، سیمولیٹرز 100 فیصد پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے۔ 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں مسلح افواج نے جدید آٹونومس سسٹمز اور سائبر سیکیورٹی کے ذریعے سرحدوں کا دفاع کیا، معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی سربراہی میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی معاونت شان دار رہی اور ہماری مسلح افواج نے ملکی خود مختاری کے تحفظ کے لیے آہنی عزم کے مظاہرے کے ساتھ ساتھ ملکی صلاحیتوں، ٹیکنالوجی کی ترقی اور اور آپریشنل مہارت کا بھی بھرپور ثبوت دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں شان دار کامیابیاں مادر وطن کے قومی دفاع کا لازمی جزو ہیں، اس سے ہمارے سیکیورٹی کا نظام مضبوط ہوگا، دفاع مزید ناقابل تسخیر ہو جائے گا اور اس سے ابھرتے اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ اور دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، دفاع میں آٹونومس صلاحیتوں کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا انقلاب چند جدید معیشتوں، بڑی کارپوریشنز اور بڑے شہروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ سب کے لیے مساوی ترقی ہونی چاہیے، کسانوں کی حالت بہتر ہو، چھوٹے کاروبار فروغ پائیں،کاروبار کرنے والی خواتین کو سہولیات ملیں اور کمزور طبقات کو فائدہ پہنچے، محفوظ اور شفاف آٹونومس سسٹمز کے لیے واضح قانون سازی اور اخلاقی فریم ورک بنانا چاہیے۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا