ڈیزرٹ وائپرز نے تاریخ رقم کر دی، ایم آئی ایمریٹس کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز

دبئی :ڈیزرٹ وائپرز نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ایم آئی ایمریٹس کو 46 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ فتح کے ساتھ وائپرز نے 7 لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم اور بلیک بیلٹ بھی حاصل کی، جبکہ رنرز اپ ایم آئی ایمریٹس کو 3 لاکھ امریکی ڈالر دیے گئے۔
فائنل میں وائپرز کے کپتان سیم کرن نے ناقابلِ شکست 74 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو 20 اوورز میں 182 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ تک پہنچایا۔ سیم کرن کی اننگز میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ انہیں میکس ہولڈن (41 رنز) اور ڈین لارنس (23 رنز) کی عمدہ سپورٹ حاصل رہی۔


جواب میں ایم آئی ایمریٹس کی ٹیم 18.

3 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ وائپرز کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں 18 رنز کے عوض حاصل کیں، جبکہ ڈیوڈ پین، عثمان طارق اور خضیمہ تنویر نے بھی اہم وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔


فائنل سے قبل دبئی اسٹیڈیم میں آتش بازی اور ڈرون شو نے شائقین کو خوب محظوظ کیا اور میچ کو یادگار بنا دیا۔ ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں فائنل کا ماحول کسی جشن سے کم نہ تھا۔


سیم کرن نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریڈ بیلٹ (سب سے قیمتی کھلاڑی) اور گرین بیلٹ (بہترین بلے باز) اپنے نام کی۔ انہوں نے سیزن میں 397 رنز اسکور کیے، تین نصف سنچریاں بنائیں، 7 وکٹیں حاصل کیں اور 10 کیچز بھی پکڑے۔


ایم آئی ایمریٹس کی جانب سے شکیب الحسن نے 36 رنز اور کپتان کیرون پولارڈ نے 28 رنز بنائے، تاہم ابتدائی وکٹوں کے نقصان نے ٹیم کی جیت کی امیدیں ختم کر دیں۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پلیئر آف دی میچ اور وائپرز کے کپتان سیم کرن نے کہا کہ فائنل میں دباؤ فطری ہوتا ہے، مگر ٹیم کی اجتماعی کارکردگی اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی اصل وجہ بنی۔


دوسری جانب ایم آئی ایمریٹس کے کپتان کیرون پولارڈ نے اعتراف کیا کہ فیلڈنگ میں غلطیوں اور ابتدائی وکٹوں کے نقصان نے ٹیم کو میچ سے دور کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور پاکستان کا سی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھانے پر اتفاق ٹی20ورلڈ کپ،بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان، میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20سیزن 4کی فاتح ٹیم کو کتنے لاکھ ڈالرز ملیں گے؟ آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے دبئی کیپٹلز کو شکست دےُکر فائنل کی راہ ہموار کر لی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کا معیار ہر سال بہتر ہو رہا ہے: سائمن ڈول آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایم آئی ایمریٹس کو کو شکست دے کر آئی ایل ٹی 20 ڈی پی ورلڈ وائپرز نے

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی