آیت اللہ خامنہ ای نے ہر جنگ میں دشمن کو شکست دی، جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم چیئرمین نے کہا کہ وینزویلا کے صدر کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے وزیر اعظم نے ایسے شخص کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا جو ایک ملک کے منتخب صدر اور اس کے اہل خانہ کو اغواء کروا لیتا ہے، ہمارے حکمرانوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حرکت کی مذمت کرنی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے عوام تک اپنی رائے پہنچانا چاہتے ہیں، ملک سیاسی بحران کا شکار ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی اہمیت نہیں رہی ہے، 26 اور 27ویں آئینی ترمیم کے بعد کچھ اعتماد نہیں رہا، پاکستان کے عوام بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پاکستان میں امن و امان اور معشیت کی بہتری نہیں ہورہی ہے، پنجاب میں پولیس مقابلوں میں سینکڑوں لوگوں کو مار دیا گیا اور جیلوں میں ہزاروں لوگوں بے گناہ اسیر ہیں، ملک کو عوام کے مینڈیٹ کی حکومت کی ضرورت ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، کراچی کے انفرا اسٹرکچر پر تشویش ہے، ٹوٹی سڑکوں کھلے گٹروں میں گر کر جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معاشی حب کراچی کی عوام کو سہولیات فراہم کیا جائے، ملک میں کرپشن فرض و واجب سمجھ کر کی جاتی ہے، حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہیئے، تحریک تحفظ پاکستان 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع علامہ باقر عباس زیدی، علامہ حیات عباس، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عدلیہ کا نظام مفلوج ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا ملک کے ساتھ دشمنی ہے، بے گناہ لوگوں کو سزائیں دے رہے ہیں، ظالمانہ سزائیں درست نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں جو ہوا ہے، ہمارے وزیراعظم نے ایسے شخص کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا جو ایک ملک کے منتخب صدر اور اس کے اہل خانہ کو اغواء کروا لیتا ہے، ہمارے حکمرانوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حرکت کی مذمت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے ملک کے آئین کی بھی خلاف ورزی کی ہے، ایران کو بھی کہا گیا کہ آپ پر حملے کریں گے، ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے دھوکہ دیا گیا پھر اسرائیل سے حملے کرائے گئے، 12 روزہ جنگ میں اسرائیل ہار گیا، اسرائیل غزہ میں حماس سے بھی نہیں جیت سکا، آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق ایران سے باہر جانے کا عالمی استعماری طاقتوں کا جھوٹا پروپگنڈہ کیا جارہا ہے، جو شہادت کی آرزو کرتے ہیں ان سے متعلق کہتے ہیں کہ وہ بھاگ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعظم کی بات پر کہا کہ تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے بنیادی چیزوں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی سے جب بات ہوتی ہے ڈیل کی تو وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں، پی ٹی آئی آج تک پیچھے نہیں ہٹی ہے، اسرائیل کو مظلوم فلسطینیوں نے شکست دی ہے، غزہ کے اندر آج تک امریکہ و اسرائیل کے عزائم پورے نہیں ہوئے، امریکہ و اسرائیل کو پورے خطہ میں شکست کا سامنا ہے، آیت اللہ خامنہ کے بارے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، امام خامنہ ای کے ہر جنگ میں دشمن کو شکست دی ہے، امام حسین علیہ السلام کے ماننے والے ہمیشہ ظلم کے خلاف سینہ سپر کھڑے ہیں، ڈونلد ٹرمپ کے وینزویلا کے صدر اور اس کی فیملی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، پیکا ایکٹ کی مذمت کرتے ہیں، تحریک تحفظ پاکستان کی جانب سے 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا، ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرتے ہیں جائے گا کی مذمت ملک کے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹس کے خلاف ایک نئے قسم کے سائبر حملے سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے ہیکرز سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر کی اہم شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف، میٹا نے سب بتادیا
ماہرین کے مطابق جدید بڑی زبان کے ماڈلز(ایل ایل ایمز) جن میں میٹا اے آئی سمیت دیگر اے آئی چیٹ بوٹس شامل ہیں کو ایک تکنیک پرومپٹ انجیکشن‘ کے ذریعے دھوکا دیا جا سکتا ہے۔ اس طریقے میں حملہ آور چیٹ بوٹس کے حفاظتی نظام کو بائی پاس کرتے ہوئے انہیں ایسے احکامات پر عمل کرنے پر آمادہ کرتے ہیں جو عام حالات میں ممکن نہیں ہوتے۔
سائبر سیکیورٹی ماہر بروس شنائر کے مطابق ہیکرز اس مقصد کے لیے ’پرولیج ایسکلیشن‘ نامی حکمت عملی استعمال کرتے ہیں جس کے تحت اے آئی ماڈل کو ایسی فرضی شخصیت اختیار کرنے پر قائل کیا جاتا ہے جو حفاظتی قواعد کو نظر انداز کر دے یوں چیٹ بوٹ کی محدود صلاحیتیں وسیع ہو جاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور یہ خفیہ ہدایات بظاہر بے ضرر مواد، جیسے ای میلز، ویب سائٹس یا آن لائن پیغامات میں شامل کرتے ہیں۔ اگر چیٹ بوٹ ان ہدایات کو قبول کر لے تو ہیکرز کو صارف کے منسلک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل سروسز تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیے: اوپن اے آئی نے ’سورا‘ ایپ لانچنگ کے چند ماہ بعد ہی اچانک کیوں بند کردی؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بار چیٹ بوٹ کے متاثر ہونے کے بعد اسے ذاتی معلومات چرانے، حساس ڈیٹا باہر منتقل کرنے یا صارف کے اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے جیسے اقدامات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خطرہ اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے جب صارفین اے آئی ٹولز کو اپنی ای میل، کیلنڈر یا دیگر ذاتی سروسز تک رسائی دے دیتے ہیں کیونکہ اس سے حملہ آوروں کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں کے نئے راستے کھل سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’کوئی پڑھے نہ پڑھے اے آئی تو پڑھے گی‘: قدیم زمانوں کے محبت نامے، خفیہ تحریریں آشکار
ماہرین کے مطابق ہیکرز کا حتمی مقصد مالی فراڈ، شناختی معلومات کی چوری اور دیگر نقصان دہ سرگرمیوں کو انجام دینا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کی اپنی استدلالی صلاحیتیں بھی صارفین کے خلاف استعمال کی جا سکتی ہیں جس سے روایتی سائبر سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے آئی مصنوعی ذہانت ہیکنگ