اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جمہوری اقدار اور آئینی حقوق کے تحفظ کیلیے ذوالفقار بھٹو کے فلسفے کے مطابق اقدامات جاری رکھے جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز شخصیت تھے، جنہوں نے پاکستان کو عوامی شعور، جمہوری سیاست اور آئینی بالادستی کا راستہ دکھایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید بھٹو نے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کو زبان دی، عوام کو اقتدار کا اصل سرچشمہ قرار دیا اور پاکستان کو ایک متفقہ آئین دیا، جو آج بھی وفاق پاکستان کی مضبوط بنیاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو تاریخ پاکستان کا وہ درخشاں باب ہیں جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبہ بلوچستان میں عوامی فلاح، جمہوری اقدار اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ذوالفقار بھٹو کے فلسفے کے مطابق اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ قوم ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو سرفراز بگٹی

پڑھیں:

پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا

پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا۔

ذرائع نے کہا کہ علی اسد گیلانی چین کے لئے پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، چین میں اس وقت تعینات سفیر خلیل ہاشمی کو وطن واپسی پر اہم ذمہ داری ملنے کا امکان  ہے، خلیل ہاشمی کی چین میں تعیاناتی کو تین سال مکمل ہونے پر تعیاناتی کی مدت مکمل ہونے پر واپس آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علی اسد گیلانی اس وقت وزارت خآرجہ میں بطور ایڈشنل سیکریٹری ایشیا پیسفک کام انجام دے رہے ہیں،  علی اسد گیلانی پاکستان کے ازبکستان کے سفیر اور وزارت خآرجہ میں ایڈشنل سیکرٹی برائے مغربی ایشیا بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • فکر اقبالؒ اورامن عالم میں پاکستان کاکردار
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر مرکز نگاہ
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار