Jasarat News:
2026-06-02@22:27:09 GMT

روبوٹ بھی انسانوں کی طرح درد محسوس کرسکیں گے

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وکٹوریہ سٹی: روبوٹ کے لیے ایسی مصنوعی جلد تیار کر لی گئی ہے، جس کے ذریعہ وہ انسانوں کی طرح درد کا احساس کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی سٹی یونیورسٹی کے انجینئر یو یوگاؤ کی سربراہی میں سائنسدانوں نے روبوٹ کے لیے ایسی مصنوعی جلد تیار کی ہے، جو بالکل انسانی اعصابی نظام کی طرح کام کرتی ہے اور اس کے ذریعہ روبوٹس کسی کا بھی لمس محسوس کرنے کے ساتھ درد بھی محسوس کر سکیں گے۔

نیورومورفک ٹیکنالوجی سے تیار کردہ یہ مصنوعی جلد چار فعال تہوں پر مشتمل ہے اور جب کوئی اس جلد کو چھوتا ہے تو یہ لمس کو برقی سگنلز میں تبدیل کرتی ہے، یہ سگنلز ہمارے اعصاب دماغ کو پیغامات بھیجنے کی طرح کام کرتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ جلد اس طرح کام کرے گی کہ اگر دباؤ ہلکا ہوا تو روبوٹ اس کو معمولی لمس کے طور پر سمجھے گا جب کہ جیسے ہی دباؤ ایک خاص حد سے بڑھے گا تو روبوٹ اس کو درد کے طور پر محسوس کرتے ہوئے انسانوں کی طرح ردعمل دے گا۔

اس کی مثال دیتے ہوئے سائنسدانوں نے کہا کہ اگر روبوٹ کسی نوکیلی یا گرم چیز کو چھوئے تو وہ انسان کی طرح فوری طور پر ردعمل دے گا اور فوراً اپنا ہاتھ جھٹک دے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی سب سے منفرد خصوصیت اس کا ریفلیکس سسٹم ہے۔ اسی لیے جیسے ہی تیز درد یا چوٹ محسوس ہوتی ہے، سگنل براہ راست روبوٹ کے موٹرز کو ہائی وولٹیج پلس بھیج دیتا ہے، جس کے نتیجے میں دماغ سے ہدایات کا انتظار کیے بغیر روبوٹ کے اعضا فوراً پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روبوٹ کے کی طرح

پڑھیں:

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 (ویب ڈیسک)چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔

 ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 191 کلو میٹر تھی۔ 
زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

متعلقہ مضامین

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے