ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ مذہب یا قوم کا نام لیکر نوجوانوں کو گمراہ کرنے والے اور نہتے معصوم عوام پر حملہ آوروں کے خلاف کاروائیاں تیز ہونا چاہیئے، فتنہ الہندستان کے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے، قوم سرزمین پاک کی حفاظت پر معمور بہادر سپوتوں کے ساتھ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بہادرآباد مرکز سے جاری بیان میں کراچی میں دہشتگردی کی بڑی کاروائی کو ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت کاروائی سے کراچی کے معصوم شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکا، ایم کیو ایم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے، سیکیورٹی ادارے، محب وطن سیاسی جماعتیں اور عوام مل کر دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے، مذہب یا قوم کا نام لیکر نوجوانوں کو گمراہ کرنے والے اور نہتے معصوم عوام پر حملہ آوروں کے خلاف کاروائیاں تیز ہونا چاہیئے، فتنہ الہندستان کے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے، قوم سرزمین پاک کی حفاظت پر معمور بہادر سپوتوں کے ساتھ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قانون نافذ کرنے والے اداروں

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا