ایک بیان میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر نے کہا کہ وینزویلا کے عوام آج شدید معاشی دباؤ اور انسانی بحران کا شکار ہیں، جبکہ دیگر ممالک بھی امریکی دبا اور دھمکیوں کے باعث خوف اور عدم استحکام کی فضاء میں جی رہے ہیں، یہ صورت حال عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وینزویلا میں امریکی مداخلت اور مختلف ممالک کو دھمکیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف وینزویلا بلکہ دنیا کے دیگر آزاد ممالک کی خودمختاری کے لئے بھی ایک سنگین خطرہ بن چکے ہیں، امریکہ کی طرف سے وینزویلا پر اقتصادی پابندیاں، سیاسی دباؤ اور بالواسطہ مداخلت کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کو طاقت کے استعمال اور معاشی پابندیوں کی دھمکیاں دینا اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور عالمی اخلاقیات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایک بیان میں صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی جانب سے کمزور ممالک کو ڈرانا، ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا اور حکومتوں کی تبدیلی کی کوششیں کرنا عالمی امن و سلامتی کو براہِ راست خطرے میں ڈال رہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب طاقتور ریاستیں اقوامِ متحدہ کے اصولوں کو روند رہی ہوں تو سلامتی کونسل اور عالمی ادارے خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے عوام آج شدید معاشی دباؤ اور انسانی بحران کا شکار ہیں، جبکہ دیگر ممالک بھی امریکی دبا اور دھمکیوں کے باعث خوف اور عدم استحکام کی فضا میں جی رہے ہیں، یہ صورت حال عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کو دوہرے معیار ترک کرتے ہوئے ہر اس ملک کے خلاف مثر اور غیرجانبدارانہ کارروائی کرنا چاہیئے جو اس کے چارٹر کی خلاف ورزی کرے، چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، تاکہ عالمی امن اور خودمختاری کا حقیقی تحفظ ممکن ہوسکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ممالک کو

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل