محمد شامی کو ٹیم میں شامل نہ کرنیکا معاملہ، سابق بھارتی کرکٹر کا ردِ عمل آگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
سابق انڈین اسپنر روی چندرن ایشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز سے فاسٹ بولر محمد شامی کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر خیالات کا اظہار کر دیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے روی چندر ایشون کا کہنا تھا کہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل نہ کرنا حیران کن نہیں بلکہ متوقع تھا۔
انہوں نے بتایا کہ محمد شامی انجری کے باعث کافی عرصہ ٹیم سے باہر رہے ہیں۔ بولرز کی سلیکشن میں بیٹرز کے برعکس (جیسے کہ ورات کوہلی یا روہت شرما) ایسے وقفے مختلف تاثر پیدا کرتے ہیں۔
ایشون نے کہا کہ شامی کو نکالا جانا متوقع تھا۔ اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں۔ جب ایک روزہ کرکٹ نہیں ہو رہی تھی تب بیٹرز ٹیسٹ یا ٹی ٹوئنٹی کھیل رہے تھے۔ محمد شامی انجری کے باعث باہر تھے۔ بولر کے لیے رن-اپ اسپیڈ، ردم اور معیار معنی رکھتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شامی کو
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔