کراچی کی 500 سے زائد مخدوش عمارتوں کے مستقبل کا فیصلہ آج ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
کراچی:
وفاقی حکومت نے قدرتی آفات کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو فوری اور جامع لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کر دی ہے۔
اس سلسلے میں آج اسلام آباد میں ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں کراچی کی سینکڑوں مخدوش عمارتوں اور ان میں مقیم ہزاروں مکینوں کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے حکام کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں وہ مخدوش عمارتوں، ناقص تعمیرات کے باعث ممکنہ حادثات، اور ان کی روک تھام میں حائل رکاوٹوں پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانچ سو سے زائد مخدوش عمارتیں موجود ہیں، جن میں رہائش پذیر افراد کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
مزید پڑھیںلیاری میں ایک اور حادثہ؛ رہائشی عمارت کی دو منزلوں کی چھتیں گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی
لیاری میں بلڈنگ گرنے کا واقعہ: ایس بی سی اے افسران سمیت 10 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا
اجلاس میں ان عمارتوں کے مکینوں کی محفوظ آبادکاری، عمارتوں کے سروے، اور ہنگامی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک بھر کے اہم ترقیاتی اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، جبکہ مخدوش عمارتوں سے ممکنہ انسانی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے عملی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مخدوش عمارتوں کے مکینوں کی متبادل آبادکاری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مشترکہ تعاون کے بغیر ممکن نہیں، تاہم مذکورہ اجلاس کو قدرتی آفات جیسے زلزلے، سیلاب اور دیگر متوقع و غیر متوقع حادثات کی صورت میں اداروں کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مخدوش عمارتوں عمارتوں کے
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔