data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260106-01-10
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ 15 جنوری کو پورے پنجاب میں بلدیاتی کالے قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کیا ہے،جماعت اسلامی نے ماضی میں بلدیاتی اداروں کے ذریعے عوام کی خدمت کی ہے،آج بھی جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے محدود وسائل و اختیارات کے باوجود عوام کی خدمت کررہ ے ہیں بلدیاتی ایکٹ کالے قانون کیخلاف حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ریفرنڈم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے دور اقتدار میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے اور چیئرمین وائس چیئرمین کا انتخاب عوام کے ووٹوں سے کرنے کے بجائے کونسل کونسلرز کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کرکے ثابت کیا ہے وہ ووٹ کو عزت نہیں دینا چاہتے ہیں، بلکہ فارم 47 کی طرز پر ہی انتخابات اور نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں،جماعت اسلامی انتخابات میں ہر صورت حصہ لے گی اور بوسید نظام اور آزمودہ چہروں کو اقتدار سے بے دخل کر ے گی۔ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے راولپنڈی میں ضلعی، زونل اوریونین کونسل کے عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پرسیکرٹری جنرل شمالی پنجاب اقبال خان، امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، سیکرٹری جنرل عثمان اکاش، نائب امیر سید رضا احمد شاہ، راجہ محمد جواد،مولانا تاج محمود صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا جماعت اسلامی کا مقصد صرف انتخابات جیتنا نہیں بلکہ اقامت دین کی تحریک کو آگے بڑھانا،عدل و انصاف کے نظام کو قائم کرنا اور اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے۔ ہم کسی سازش اور چور دروازے کے ذریعے سے انقلاب نہیں لانا چاہتے بلکہ عوام کی رائے سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں،اقبال خان نے کہابلد یاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہیں اس کے بغیر ملک میں نہ تو عوام کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی جمہوریت مضبوط ہو سکتی ہے، حکمران سکہ شاہی کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں،عوام کو بااختیار بنانے کی بجائے تما م اختیارت بیوروکریسی کے حوالے کر رکھے ہیں۔ سید عارف شیراز نے کہا اس وقت راولپنڈی شہر مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے بلد یاتی نظام وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے شہر میں بے پناہ مسائل ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں، جماعت اسلامی کے کارکنان کی محنت اور بیانیے کی وجہ سے عوام نے جماعت اسلامی سے توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی چاہتے ہیں نے کہا

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن