جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ظلم جاری, مزید 3 فلسطینی شہید‘مجموعی تعداد 71 ہزار 384 ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ/ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی درندگی میں کمی نہ آ سکی جہاں اسرائیلی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق تازہ اسرائیلی حملوں میں 15 سالہ ماہی گیر لڑکا بھی شہید ہو گیا، غزہ حکام کے مطابق جنگ بندی کے باوجود 400 سے زاید فلسطینی جانیں گنوا چکے ہیں۔فلسطین میں صہیونی جارحیت کے شکار شہدا کی مجموعی تعداد 71 ہزار 384 ہو گئی جب کہ 1 لاکھ 71 ہزار 251 فلسطینی زخمی ہو چکے، اس کے علاوہ لاکھوں فلسطینی بے گھر اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔علاوہ ازیں اسرائیلی حکام نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ غزہ میں میڈیا کو اب بھی رسائی نہیں دی جائے گی اور میڈیا پر پابندی جاری رکھی جائے گی۔ اس امر کا اظہار اسرائیلی حکام نے پیر کے روز اسرائیلی عدالت عظمیٰ میں کیا ہے۔اسرائیلی حکومت کی طرف سے عدالت کے سامنے کہا گیا ہے کہ یہ اسرائیلی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ بین الاقوامی میڈیا غزہ تک نہ پہنچے اور وہاں کے حالات رپورٹ نہ ہوں۔ یہ مؤقف اسرائیل کے پبلک پراسیکیوٹر نے جمع کرایا ہے۔ ادھر سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کو وسعت دینے کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں۔شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی شہریوں کے لیے تیز رفتار اور وسیع تر امدادی رسائی یقینی بنانے کی غرض سے فضائی، سمندری اور زمینی راستے تیز تر کرنے کا حکم دیا ہے۔مزید برآں غزہ میں سول ڈیفنس نے قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے متاثرہ عمارتوں کے ملبے کوہٹانے کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کی بنیادی وجہ ایندھن کا ختم ہو جانا اور ریسکیو آلات کی شدید کمی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔