Jasarat News:
2026-06-03@01:26:08 GMT

تاجروں کے تحفظات کافوری ازالہ کیاجائے‘آئی جی

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260106-02-17
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پریس کلب میں تاجروں کی جانب سے پریس کانفرنس کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تاجروں کے تحفظات، خدشات اور الزامات کی تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں اور تاجروں سے فی الفور رابطے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی سندھ نے واضح کیا کہ دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی قسم کی ناانصافی یا اختیارات سے تجاوز کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور تاجروں کے مسائل کے حل اور تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت دی گئی ہے کہ تاجر برادری کی شکایات اور خدشات کی مکمل چھان بین کرکے جامع رپورٹ پیش کی جائے تاکہ بروقت مؤثر کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

فائل فوٹو

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا