شرجیل میمن کی سیکورٹی اداروں کوزبردست خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے دہشتگردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی اداروں کو زبردست خراجِ تحسین اور مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس، سکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس ادارے انتہائی مستعد اور چوکس ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل دہشتگردوں نے ایک بچی کو استعمال کرنے کی کوشش کی تھی اور اسے خودکش جیکٹ دے کر بمبار بنانے کی سازش کی گئی تھی۔بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حالیہ کارروائی کے دوران دو ٹن سے زائد بارودی مواد برآمد کیا گیا، جس سے بہت بڑی تباہی ہو سکتی تھی، تاہم ہماری فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس خطرناک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اداروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس سازش کو ناکام بنایا اور ملک کو ایک بڑے سانحے سے بچایا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن ممالک کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن اور ترقی ہو شدید ناکامیوں کے بعد، بھارت اور افغانستان جیسے ممالک کی جانب سے پراکسی دہشتگردوں کو استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا جا سکے۔ اس پورے عمل میں بھارت کا مرکزی کردار ہے اور افغانستان کی سرزمین کو بھی بھارت اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف براہِ راست جنگ نہیں لڑ سکتا، اس لیے وہ پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے۔ بھارت جانتا ہے کہ حالیہ عرصے میں اسے سامنے کی جنگ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسی وجہ سے وہ دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔ اب وہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ پاکستان کی ترقی کا راستہ روکا جا سکے اور ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو نقصان پہنچے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ پاکستان رہا ہے
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔