data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی سیکٹر فائیو ایل میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد گھر میں جاری خوشی کی تقریب سوگ میں تبدیل ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول نوجوان کی شناخت سعد جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے وقت سعد کے گھر پر اس کے بڑے بھائی کی منگنی کی تقریب جاری تھی۔ سعد گھر سے باہر دوستوں کو تقریب میں بلانے کے لیے نکلا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے گھیر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سعد سے موبائل فون چھینا اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہلِ خانہ اور علاقہ مکین موقع پر پہنچے، تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔مرحوم سعد جاوید کی نمازِ جنازہ ظہر کی نماز کے بعد ادا کی گئی، جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ، چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف، ناظم علاقہ نیو کراچی عمران شفیق، متعلقہ یوسی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور اہلِ علاقہ سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جنازے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے طارق مجتبیٰ اور محمد یوسف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ سعد جاوید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے، آئے روز شہری ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، مگر افسوس کہ حکومتی نمائندے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے پولیس فورس کو اپنے ذاتی پروٹوکول کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی اور ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیو کراچی

پڑھیں:

اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق

— فائل فوٹو

اسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک