Jasarat News:
2026-06-02@23:44:21 GMT

عمران خان سے منسوب گانا گانے پر قوال کے خلاف مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260106-08-3
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے شالیمار گارڈنز میں سرکاری سرپرستی میں منعقدہ ایک ثقافتی تقریب کے دوران ’قیدی نمبر 804‘ کے عنوان سے گانا گانے پر ایک گلوکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزم جو پیشے کے اعتبار سے قوال ہے، پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے تقریب کو سیاسی رنگ دیا، کیونکہ مذکورہ گانا جیل میں بند پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے منسوب سمجھا جاتا ہے۔درج ایف آئی آر میں مدعی شالیمار گارڈنز کے انچارج ضمیر الحسن نے مؤقف اختیار کیا کہ گلوکار فراز خان نے جان بوجھ کر ثقافتی تقریب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی، کیونکہ یہ گانا ایک مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ تھا۔ان کے مطابق والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے موسیقی اور ثقافت کی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جو غیر سیاسی تقریب تھی۔دوسری جانب لاہور کے تاریخی شالامار باغ میں منعقدہ قوالی نائٹ کے دوران متنازع گانا ’’قیدی نمبر 804‘‘ پیش کرنے کے معاملے پر معروف قوال فراز امجد نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا تفصیلی مؤقف بیان کر دیا ہے۔فراز امجد کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ گانا کسی ذاتی خواہش یا منصوبہ بندی کے تحت نہیں گایا بلکہ حالات کے دباؤ میں ایسا کرنا پڑا۔فراز امجد کے مطابق وہ تقریب کے منتظمین کی جانب سے دی گئی فہرست کے مطابق ہی قوالی پیش کر رہے تھے کہ اچانک محفل کے دوران ایک نامعلوم شخص ا سٹیج پر آ گیا۔ قوال کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے بدتمیزی کی، من پسند گانا گانے کا مطالبہ کیا اور انکار کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔فراز امجد نے کہا کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مجبوری میں وہ گانا پیش کیا گیا، جس کے بعد ان پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے واقعے کی ویڈیوز موجود ہیں جو اصل حقیقت کو واضح کرتی ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بجٹ میں کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان

اسلام آباد:

نئے بجٹ میں کرپٹو ٹرانزیکشنز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کرپٹو ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والے منافع پر کیپیٹل گین ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپٹو ٹریڈنگ پر 10 سے 30 فی صد تک کیپیٹل گین ٹیکس نافذ کیا جا سکتا ہے اس بارے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مشاورت کے بعد کرپٹو سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تمام ڈیجیٹل کاروبار سے حاصل ہونے والے گین پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کرپٹو لین دین میں کیپیٹل گین ٹیکس کی وصولی کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ایکٹ 2001ء کے سیکشن 37 میں کرپٹو ٹرانزیکشنز سے متعلق کیپیٹل گین کی شق شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں سیکشن 37 میں شق 37 سی کا اضافہ کر کے کرپٹو لین دین سے کیپیٹل گین وصول کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں تقریباً 90 لاکھ افراد کرپٹو کرنسی استعمال کرتے ہیں اور حکومت کو کرپٹو ٹرانزیکشنز سے اربوں روپے اضافی ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے اور کرپٹو ٹریڈنگ سے حاصل ہونے والا منافع جلد ٹیکس کے دائرے میں آ سکتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو کرپٹو صارفین کے لیے ٹیکس اقدامات تجویز کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں، جب کہ کرپٹو صارفین کی تعداد، ٹرانزیکشنز اور ٹیکس میکنزم کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل مرکزی بینک نے ورچوئل اثاثوں کو قانونی حیثیت دینے اور ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس اقدام کے تحت پاکستانی روپے کو ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کر کے ورچوئل اثاثوں کی خریداری ممکن بنائی جا سکے گی، جب کہ پاکستانی روپے کی شکل میں موجود رقم کو کرپٹو کرنسی میں ایکسچینج بھی کیا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق ورچوئل اثاثوں کو اشیا، خدمات اور ایکو سسٹم سے باہر خریداری کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا، جب کہ ڈیجیٹل کرنسی صرف ورچوئل اثاثوں کے لیے پاکستان میں قائم دفاتر کو جاری کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے لیے قانونی فریم ورک بھی تیار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • بجٹ میں کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل