data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260106-08-6
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد پولیس کے علاقے نوری محلہ میں مقامی افراد نے سروے ٹیموں پر بلا اشتعال فائرنگ اور پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں پولیس افسران زخمی ہو گئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ نوری محلہ میں سروے میں مصروف تھی۔ اسی دوران مقامی افراد نے سروے ٹیموں پر بلا اشتعال فائرنگ اور پتھراؤ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس افسران زخمی ہو گئے۔ تمام زخمی افسران کو علاج معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے