برفباری کے دوران جان و مال کا تحفظ کیلئے انتظامیہ متحرک رہی،ڈی پی او مری WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز

مری(آئی پی ایس)ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے کہا ہے کہ برفباری کے دوران عوام کی جان و مال کا تحفظ، ٹریفک کی روانی اور سیاحوں کو مکمل سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، مری پولیس اور ٹریفک پولیس نے 23 ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے کے باوجود بہترین حکمت عملی سے ٹریفک کو رواں دواں رکھا۔ مری میں دوپہر تقریبا 2:15 بجے ہلکی برفباری کا آغاز ہوا جو 3:45 بجے تک جاری رہا، جس سے مال روڈ، کشمیر پوائنٹ اور بٹڑیان سمیت مختلف سیاحتی مقامات برف کی سفید چادر سے ڈھک گئے۔

ڈی پی اومری ڈاکٹر تنویر رضا کی قیادت میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اہم راستوں پر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا، تمام ناکہ جات فعال رہے اور سیاحوں کو بروقت محفوظ مقامات کی جانب گائیڈ کیا گیا۔ڈی پی او مری ڈاکٹر تنویر رضا نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 23,114 گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جبکہ 15,143 گاڑیاں باہر نکلیں، جس کے مطابق اس وقت 7,971 گاڑیاں مری کے اندر موجود ہیں۔

آج دوپہر تک کے ڈیٹا کے مطابق ضلع میں 12,777 گاڑیاں داخل ہوئیں جبکہ سٹی (شہر) میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 7,242 رہی۔ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے بتایا کہ تمام افسران، اہلکار، ٹریفک وارڈنز اور ریسکیو ٹیمز ہر مقام پر چوکنا رہیں جس کے نتیجے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا اور مجموعی صورتحال مکمل طور پر قابو میں رہی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی اس بروقت کارروائی کو عوام اور سیاحوں کی جانب سے بھی سراہا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا، حکومت نے مالی جھٹکوں سے بچنے کیلئے نیا نظام متعارف کرادیا پتنگ بازی کی اجازت کا نوٹیفکیشن، پولیس حکام کو حفاظتی پلان پیش کرنے کی ہدایت وینزویلا تیل تک رسائی دے، ٹرمپ،دیگر ممالک کو بھی دھمکیاں پاکستان اور چین کا افغانستان میں دہشتگردوں کے خاتمے، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار، ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کے پی کے میں آپریشن کی تیاری ہو رہی جو کہ بدمعاشی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جعلی ادویات کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، ڈریپ کے ریپڈ الرٹس جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈی پی او مری مری ڈاکٹر کے دوران

پڑھیں:

نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی

راولپنڈی:

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔

والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔

قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔

متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار