data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260106-08-12
کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی نے’’ میرا برانڈ پاکستان‘‘ نمائش میں بھرپور شرکت کی۔ نمائش میں الخدمت کراچی اور بنو قابل پروگرام کے اسٹالز لگائے گئے ۔ایکسپوسینٹر میں ہونے والی 2روزہ نمائش میں الخدمت اور بنو قابل پروگرام کے اسٹالز پر شہریوں کاجم غفیر امڈ آیا ۔طلبہ ،اساتذہ ،مختلف مکتب فکر کے افراد اور شہریوں نے الخدمت کے اسٹال میں گہری دلچسپی لی جبکہ بنو قابل پروگرام کے اسٹال پر بھی ہزاروں نوجوانوں نے فری آئی ٹی کورسزکے حوالے سے معلومات حاصل کیں ،طلبہ کو جلد شروع ہونے والے سیشن 5.

0اور ان میں کرائے جانے والے کورسز کے حوالے سے آگاہی دی گئی ۔ الخدمت کے تمام شعبہ جات کے ذمے داران اور منیجرزنے پروگرام سے متعلق قائم خصوصی ڈیسک پرشہریوں کو الخدمت کے پروگرامز سے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔اسٹال پر آنے والے ہزاروں بچوں میں ڈیلی صدقہ باکس تقسیم کیے گئے تاکہ بچوں میں چیئریٹی کا جذبہ بیدار ہو ،بچے یہ باکس مکمل بھرنے کے بعد دیے گئے نمبر ز پر میسیج یا کال کر کے الخدمت کے نمائندے کو طلب کر کے اس کے حوالے کریں گے ۔اسٹالز پر آنے والے،نوجوانوں کو الخدمت کے ساتھ بطور والنٹئر منسلک ہونے کی بھی دعوت دی گئی۔ الخدمت کے اسٹالز میں خواتین نے بھی بھرپور دلچسپی لی جنہیں الخدمت کی اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری سے میموگرافی ٹیسٹ کرانے کے لیے 50فیصد رعایت دی گئی ۔الخدمت کے شعبہ ہومن ریسوریس کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا اورپہلی بار گرافکس ڈیزائننگ اور وڈیو ایڈیٹرز اور بنو قابل انسٹرکٹرز کے لیے لائیو انٹرویوز کیے گئے۔ الخدمت کے مرکزی اسٹال کا افتتاح چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کیا ۔اسٹالز کا صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،رکن بلوچستان اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری محکمہ ایس اینڈ جے اے ڈی بلوچستان عبدالمجید بادینی ،سٹی کونسل کراچی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ ،چیئر مین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع چیئر مین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواداحمد ،ٹاؤن چیئر مین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے دورہ کیا ۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن اوررکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید بادینی نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہا ۔سی ای او الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت زندگی کے تمام شعبوں میں انسانی خدمت کر رہی ہے ،الخدمت لوگوں کے غم سمیٹنے اور ان میں خوشیاں بانٹنے کی جستجو کرتی رہتی ہے ،ان شااللہ نئے سال ہم نئے سنگ میں عبور کریں گے ۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ الخدمت خدمت کی پہچان ہے، الخدمت ہرمشکل میں ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کر تی رہی ہے ،یہ خدمت کے بہت سے اہم سنگ میل عبور کرچکی ہے ۔ چیئر مین ڈاکٹرفواد احمد اور چیئر مین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اور کارپوریٹ اداروں کے سربراہان اورمختلف اداروں کے سربراہان نے بھی الخدمت اسٹالز کا دورہ کیا اور الخدمت کی کاوشوں کو سراہا ۔

الخدمت کراچی کے تحت میرا برانڈ پاکستان نمائش میں لگائے گئے اسٹالز پر شہریوں کا رش، رکن اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری محکمہ ایس ایڈ جے اے ڈی بلوچستان عبد المجید بادینی، صدر الخدمت حفیظ الرحمن ، اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین اور چیئرمین گلشن ٹائون ڈاکٹر فواد اسٹال کا دورہ کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت کراچی الخدمت کی الخدمت کے کے اسٹال چیئر مین ن ڈاکٹر خدمت کی نے والے خدمت کے

پڑھیں:

معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔

بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال

اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔

ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم

کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔

کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار