ڈھرکی،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،بیٹی ہلاک،باپ زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھرکی(نمائندہ جسارت)ڈھرکی میںموٹر سائیکل سوار باپ بیٹی پر مسلح افراد کی اندھا دھندہ فائرنگ، بیٹی ہلاک،باپ شدید زخمی۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔ قتل کا واقعہ ڈھرکی کے نواحی علاقے نرلی مائنر کے قریب پیش آیا ہے جس میں نامعلوم مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر 15 سالہ بیٹی موقع پر ہلاک اور اسکا باپ شدید زخمی ہو گیا ہے۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والی بچی کی شناخت فاطمہ اور زخمی باپ کی شناخت ڈاکٹر محمد ایوب کھمبڑو کے ناموں سے ہوئی ہے جو نواحی گاو¿ں محمد عارب کھمبڑو کے رہائشی ہیں اور یہ دونوں باپ بیٹی شہر سے واپس اپنے گاو¿ں جارہے تھے کہ انکے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ادھر اچانک فائرنگ کی خطرناک آوازیں سن کر آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اور انہوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی اور اپنی مدد آپ کے تحت مقتولہ بچی کی لاش اور اسکے زخمی باپ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پراسپتال انتظامیہ نے معمول کی قانونی کارروائیوں کے بعد بچی نعش ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز(security forces) نے 24 مئی 2026 کو پیش آنے والے ریل حادثے کے بعد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں کارروائیاں کیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان علاقوں میں سرگرم دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی اسپانسرڈ ہلاک دہشت گردوں کے زیرقبضہ ہتھیار، باردو اور بڑے پیمانے دھماکا خیز مواد اور مواد تیار کرنے کی ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد بلوچستان کے ان علاقوں میں دہشت گردی کے کئی اہم واقعات میں ملوث رہے تھے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی اسپانسرڈ اور تعاون سے جاری دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو۔