City 42:
2026-07-24@01:52:58 GMT

پی ٹی اے کا کریک ڈاؤن، ایک سال میں 51 لاکھ سے زائد سمز بلاک

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

 ویب ڈیسک :سائبر فراڈ کے خلاف پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایک سال میں 51 لاکھ 22 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز بلاک کردی گئیں۔ پی ٹی اے نے غیر قانونی سم فروخت کرنے والی 83 ویب سائٹس بھی بلاک کر دیں۔

سائبر فراڈ کو روکنے کے لئے پی ٹی اے نے ایک سال میں 8 لاکھ 91 ہزار غیر فعال سمز بلاک یاری سائیکل  کی گئیں ، فوت شدہ افراد کے نام پر موجود 32 لاکھ سمز  بلاک کی گئیں ، منسوخ یا ضبط شدہ شناختی کارڈز پر جاری 69 ہزار سمز بند کی گئیں ، ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ 7 لاکھ 83 ہزار سمز بلاک کی گئیں، وطن واپس بھیجے گئے غیر ملکیوں کی ایک لاکھ 79 ہزار سمز بلاک کی گئی ہیں۔

وہ غذائیں جو آپ کو صحت مند رکھتی ہیں

پی ٹی اے نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ساتھ مل کر 24 شہروں میں ملکی و غیر ملکی غیر قانونی سمز کے خلاف 76 چھاپے مارے  جن میں 5 ہزار 300 مقامی سمز اور 8 ہزار  غیر ملکی  سمز ضبط کی گئیں ،99 بائیومیٹرک ڈیوائسز ، 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد ڈیجیٹل فنگر پرنٹس ضبط کیے گئے،غیرقانونی مقامی سمز کے حوالے سے 44 چھاپوں میں 71 اور  بین الاقوامی سمز کے حوالے سے 32 چھاپوں میں 46 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ پی ٹی اے نے سم فروشوں کے لیے تھری فیکٹر تصدیق لازمی قرار دے دی جبکہ  بائیومیٹرک ڈیوائسز پر جیو فینسنگ اور لائیو فنگر ڈیٹیکشن نافذ کردی گئی ہے ۔ 

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی نے عبیداللہ راجپوت کو طلب کرلیا

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف