الیکشن کمیشن افسران اور ملازمین کی موجیں، دو، دو ماہ کی اضافی تنخواہیں جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن سندھ کے افسران و ملازمین کو دو، دو ماہ کی اضافی تنخواہیں جاری کردی گئیں ۔
الیکشن کمیشن سندھ کے لئے 4 کروڑ 98 لاکھ 65 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی۔ الیکشن کمیشن سندھ کے ہیڈ آفس کے لئے 1 کروڑ 14 لاکھ 30 ہزارجاری کردی گئی۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے ڈرائیور اور نائب قاصد کو تین تین اضافی تنخواہیں ملیں گی ۔
حیدر آباد ریجنل دفتر کے لئے 15 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی ، سکھر ریجنل دفتر کے لئے 14 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی ۔ اس کے علاوہ کراچی ریجنل دفتر کے لئے 12 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی اور لاڑکانہ ریجنل دفتر کے لئے 15 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی۔
وہ غذائیں جو آپ کو صحت مند رکھتی ہیں
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم جاری کردی گئی ریجنل دفتر کے لئے الیکشن کمیشن
پڑھیں:
پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
صوبائی سطح پر پنجاب میں سب سے زیادہ ایک ہزار 643 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ اسلام آباد میں 596 اور سندھ میں 479 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ اسی طرح خیبر پختونخوا میں 260، گلگت بلتستان میں 112 اور بلوچستان میں 71 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس کے بعد مجموعی رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق مئی کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 161 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں، جس کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 97 ہزار 239 ہو گئی ہے۔ ایس ای سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں سے 99.9 فیصد کی رجسٹریشن آن لائن طریقہ کار کے ذریعے مکمل کی گئی، جو کاروباری سرگرمیوں میں ڈیجیٹل سہولتوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کی عکاسی کرتی ہے۔ صوبائی سطح پر پنجاب میں سب سے زیادہ ایک ہزار 643 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ اسلام آباد میں 596 اور سندھ میں 479 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ اسی طرح خیبر پختونخوا میں 260، گلگت بلتستان میں 112 اور بلوچستان میں 71 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
شعبہ وار جائزے کے مطابق سب سے زیادہ کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے میں رجسٹر کی گئیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 598 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ ٹریڈنگ سیکٹر میں 503، سروسز کے شعبے میں 404 اور رئیل اسٹیٹ و کنسٹرکشن کے شعبے میں 303 نئی کمپنیاں قائم کی گئیں۔ایس ای سی پی کے مطابق سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی نمایاں سرگرمی دیکھنے میں آئی، جہاں 206 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی۔ ادارے نے بتایا کہ مئی کے دوران 17 مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمپنیاں رجسٹر کروائیں۔ اعداد و شمار کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے 89 شیئر ہولڈرز نے مختلف کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپ حاصل کی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 139.4 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا۔