بوگوٹا: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کولمبیا کو کسی قسم کی دھمکی یا جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو وہ ہتھیار اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

صدر گستاوو پیٹرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ماضی میں ہتھیار نہ اٹھانے کی قسم کھائی تھی، تاہم وطن کے دفاع کے لیے وہ ایک بار پھر یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ہفتے کے آخر میں فوجی کارروائی کے ذریعے پڑوسی ملک وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لیا۔ خطے میں اس کارروائی کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیئن صدر کے بارے میں سخت اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی خیر منائیں۔

مزید پڑھیں

ترکی وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، خودمختاری کی خلاف ورزی خطرناک ہو سکتی ہے: صدر اردوان

گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، اب بھی وینزویلا کا صدر ہوں؛ مادورو کا امریکی عدالت میں بیان

وینزویلا پر امریکی کارروائی بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے؛ اقوام متحدہ

صدر ٹرمپ نے کولمبیا کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کو ایک “بیمار شخص” چلا رہا ہے جو کوکین تیار کرنے اور امریکا فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ کولمبیا کی موجودہ حکومت کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے امکان کی بات سن کر انہیں اچھا لگا۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے صدر پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا کی انسدادِ منشیات پالیسی مضبوط ہے، تاہم فوجی طاقت کے استعمال کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور مسائل کا حل دھمکیوں میں نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیٹرو نے

پڑھیں:

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔

ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت