اقوام متحدہ کشمیری عوام کو انکا حق خودارادیت دلانے میں مسلسل ناکام ہے، فیصل ممتاز راٹھور
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی کشمیری عوام سے کیا گیا حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل ممتاز راٹھور نے یوم حق خودارادیت کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کا حتمی ہدف تکمیل پاکستان ہے اور وہ حق خودارادیت کے ذریعے اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ بھارتی تسلط کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، خواتین، بچوں اور نوجوانوں سمیت ہزاروں بے گناہ افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ سیاسی قیادت کو قید و بند میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی اداروں، میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ تحقیقات اور نگرانی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام آزادی سے کم کسی سمجھوتے پر آمادہ نہیں اور یہ جدوجہد کامیابی تک جاری رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیر کے عوام حق خودارادیت انہوں نے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔