پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد واپسی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 834 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج اچانک مثبت سے منفی زون میں چلی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 3373 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 408 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ہوئی، ڈالر 280.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سٹاک ایکسچینج پاکستان سٹاک
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔