ٹرمپ کا 100 ارب ڈالر کا وینزویلا آئل منصوبہ، کیا کامیاب ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی بحران زدہ آئل انڈسٹری کو بحال کرنے کے لیے 100 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ منصوبہ ایک طویل مدتی چیلنج ہو سکتا ہے، کیونکہ وینزویلا کے خام تیل کے انفراسٹرکچر میں برسوں کی کرپشن، چوری اور سرمایہ کی کمی کے سبب شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔
رائس یونیورسٹی کے بیکر انسٹیٹیوٹ برائے پبلک پالیسی کے ڈائریکٹر فرانسسکو مونالڈی کے مطابق وینزویلا کی تیل کی پیداوار کو 1970 کی بلند ترین سطح پر واپس لانے کے لیے آئل کمپنیوں کو اگلے 10 سالوں میں 10 ارب ڈالر سالانہ سرمایہ کاری کرنا ہوگی، جو امریکی آئل کمپنی ایگزان موبل کے موجودہ بجٹ کا ایک تہائی سے زیادہ ہے۔
ماضی میں وینزویلا کی تیل کی پیداوار 1974 میں موجودہ پیداوار کے چار گنا زیادہ تھی، لیکن مادورو کے 12 سالہ دور اقتدار میں تیل کی پیداوار میں کمی آئی۔ حالیہ امریکی فوجی کارروائی میں مادورو اور ان کی اہلیہ کو اقتدار سے ہٹا کر امریکا منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیںٹرمپ کو متاثر کرنے کیلئے مودی حکومت کی مہنگی لابنگ، سالانہ 18 لاکھ ڈالر خرچ
مادورو کے بعد کون؟ سی آئی اے نے وینزویلا کی قیادت کیلئے وفادار افراد کی فہرست ٹرمپ کو پیش کردی
وینزویلا پر کنٹرول کے بعد ٹرمپ کی میکسیکو، کولمبیا اور کیوبا کو بھی دھمکیاں
تجزیہ کاروں کے مطابق وینزویلا میں سیاسی استحکام اور نئے قومی اسمبلی کے قیام کے بغیر امریکی اور دیگر مغربی آئل کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کریں گی۔
ملک کے بندرگاہی انفراسٹرکچر اور زیر زمین پائپ لائنیں خراب ہیں اور پرانے ریفائنریز سست روی کا شکار ہیں، جبکہ چند کمپنیاں جیسے شیوران خاص لائسنس کے تحت کام کر رہی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ آئل کمپنیاں وینزویلا میں تیل کے ذخائر کے لیے کھدائی اور سرمایہ کاری میں دلچسپی دکھائیں گی، لیکن ضروری ہے کہ سیاسی استحکام اور سیکیورٹی یقینی ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وینزویلا کی سرمایہ کاری
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔