data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سال نو کے ابتدائی پانچ دنوں کے دوران کراچی میں آوارہ کتوں کے حملوں نے شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، جہاں انڈس اسپتال کورنگی میں 300 سے زائد سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس حوالے سے انڈس اسپتال کے مینجر ریبیز پریونشن کلینک آفتاب گوہر نے بتایا کہ کورنگی، لانڈھی، بلدیہ، حب چوکی اور گڈاپ ٹاؤن سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں آوارہ کتوں کی جانب سے شہریوں پر حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

آفتاب گوہر نے مزید بتایا کہ سگ گزیدگی کے متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد دو سال سے کم عمر بچوں کی ہے، جنہیں آوارہ کتوں نے چہرے پر شدید زخم پہنچائے۔ ایک سنگین واقعے میں 41 سالہ شہری کی انگلی کٹ گئی، تاہم تمام متاثرین کو فوری طور پر ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین (PEP) فراہم کر دی گئی۔

انڈس اسپتال کے ماہرین نے والدین اور شہریوں پر زور دیا ہے کہ ایسے خطرناک حالات میں فوری اقدامات کریں کیونکہ ریبیز ایک مہلک بیماری ہے جو بغیر بروقت علاج کے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سگ گزیدگی کی صورت میں متاثرہ حصے کو فوراً نلکے کے پانی کے نیچے 10 سے 15 منٹ تک دھوئیں اور کسی صابن سے اچھی طرح صاف کریں، پھر ریبیز ویکسین لگوائیں۔

شہری علاقوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کے حملے ایک سنگین عوامی صحت کا مسئلہ بنتے جا رہے ہیں، جس کے تدارک کے لیے مقامی انتظامیہ اور ہیلتھ حکام کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بچوں کو تنہا باہر نہ جانے دیں اور کسی بھی خطرناک صورتحال میں فوری طور پر اسپتال پہنچیں تاکہ جان لیوا بیماری سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

یہ صورتحال شہر میں آوارہ کتوں کے مسئلے کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے اور ماہرین کی رائے میں فوری پالیسی اقدامات، ویکسین کی فراہمی اور عوامی آگاہی بڑھانے کے اقدامات انتہائی ضروری ہیں تاکہ مستقبل میں مزید انسانی جانوں کو خطرے سے بچایا جا سکے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں آوارہ کتوں

پڑھیں:

پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق