پشاور، شدید سردی اور دھند کے باوجود اسکول کھل گئے، بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
شہر اور مضافاتی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں شدید سردی، گھنی دھند اور بوندا باندی کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود پشاور یونیورسٹی کے زیر انتظام اسکول کھول دیے گئے ہیں، جس پر والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یونیورسٹی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ شدید دھند چھائی رہی، جس کے باعث حدِ نگاہ بعض مقامات پر صفر ہو گئی۔ شہر اور مضافاتی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
والدین کا کہنا ہے کہ شدید دھند اور سردی میں پرائمری اسکول کے معصوم بچوں کا اسکول جانا ان کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے اور اس صورتحال میں بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ والدین نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار یا تعطیلات سے متعلق مناسب فیصلہ کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔