اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ نے رہنماؤں نے کہا کہ دارالحکومت ہونے کے باوجود کوئٹہ کی زبوں حالی لمحہ فکریہ اور حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق، جنرل سیکرٹری عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد و دیگر نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں منفی درجہ حرارت کے باوجود شہر کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر کی شدید کمی عوام کے لیے وبال جان بن چکی ہے۔ گیس انتظامیہ اس سنگین مسئلے کے مستقل حل میں دانستہ غفلت برت رہی ہے۔ انہیں عوام کی اذیت اور مشکلات کا کوئی احساس نہیں۔ شہری اس وقت انتہائی اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کو کوئٹہ کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کیونکہ عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس، بجلی اور پانی کی سہولتیں ناپید ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں صفائی کا نظام نہایت ابتر اور شرمناک حد تک خراب ہو چکا ہے۔ صوبائی دارالحکومت ہونے کے باوجود کوئٹہ کی یہ زبوں حالی لمحہ فکریہ ہے اور حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار