5 بڑوں میں مینڈیٹ صرف عمران کے پاس ہے، نواز و شہباز بااختیار نہیں، حکومت خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا کہ مذاکرات کے لیے اعتماد کی فضا ضروری ہے، ذمہ داری حکومت پر زیادہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں پارٹی ایک مضبوط قوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کی صوبائی حکومت کے ترجمان شفیع جان نے حکومت کو بے اختیار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے 5 بڑوں میں مینڈیٹ صرف عمران خان کے پاس ہے جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف بااختیار نہیں ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا کہ مذاکرات کے لیے اعتماد کی فضا ضروری ہے، ذمہ داری حکومت پر زیادہ ہے، نواز شریف اور شہباز شریف با اختیار نہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے تابع ہیں اور 5 بڑوں میں واحد حقیقی مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں پارٹی ایک مضبوط قوت ہے۔ شفیع جان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی مذاکرات سے متعلق بیان مذاق کے مترادف ہے، احتجاج سے روکنے کے لیے 9 مئی کے مقدمات بطور دباؤ استعمال ہو رہے ہیں، 9 مئی کے کیسز ایک فالز فلیگ آپریشن ثابت ہوتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 دسمبر کے بعد بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، وکلا سے آخری ملاقات 16 اکتوبر کو ہوئی جو ان کا بنیادی حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ عدالتی عمل پر سوالیہ نشان ہے، 59 صفحات کا فیصلہ جونیئر وکیل کے ذریعے سنا دینا تماشا ہے، مذاکرات کی بات تب کی جاتی ہے جب پی ٹی آئی کی تحریک مومنٹم پکڑتی ہے۔ شفیع جان نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت سہیل آفریدی کر رہے ہیں اور ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کی سرگرمیوں پر کرفیو جیسی صورت حال پیدا کی گئی ہے، لنڈا بازار میں دکانیں بند کر کے 80 افراد پر مقدمات بنائے گئے اور ہمیں آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں حکومت سندھ کا رویہ خوش آئند ہے، سندھ میں آئینی اور قانونی حق کے تحت سیاسی سرگرمیاں کریں گے، اسٹریٹ موومنٹ ایک بڑی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شفیع جان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی کی کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :