وینزویلا میں عارضی کامیابی امریکی تباہی میں بدل سکتی ہے: روسی سینیٹر پشکوف
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
روسی سینیٹر الیکسی پشکوف نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا میں امریکا کی موجودہ عسکری کامیابی بظاہر فتح نظر آتی ہے، لیکن یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے مستقبل میں ایک بڑی تباہی ثابت ہو سکتی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکسی پشکوف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے اقدامات اور بیانات بلاشبہ مؤثر دکھائی دیتے ہیں، تاہم ان کی حقیقی افادیت ایک الگ سوال ہے، ماضی میں بھی امریکی صدور عراق، افغانستان اور لیبیا میں اپنی کامیابیوں پر خوشیاں مناتے رہے، مگر انجام کار یہ مہمات شکست میں بدل گئیں، جیسا کہ افغانستان میں ہوا، عراق اور لیبیا میں امریکا کئی برسوں تک دھنسا رہا۔
روسی سینیٹر کے مطابق وینزویلا پر حملہ اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے ذریعے امریکا نے بین الاقوامی قوانین اور تمام عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے، امریکا نے ایک بار پھر دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور عالمی نظام کو انیسویں صدی کی وحشیانہ سامراجی سوچ کی طرف دھکیل دیا ہے۔
الیکسی پشکوف نے مزید کہا کہ امریکا نے ’’وائلڈ ویسٹ‘‘ کے تصور کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے، جہاں وہ مغربی نصف کرے میں جو چاہے کرنے کا حق اپنے لیے محفوظ سمجھتا ہے۔ تاہم انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ فتح بالآخر ایک بڑے سیاسی اور سفارتی بحران میں تبدیل نہیں ہو جائے گی؟
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
اپنے ایک جاری بیان میں بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج "بحرین" کی وزارت داخلہ نے نام نہاد علاقائی سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے، اپنے شہریوں کو تا حکم ثانوی "ایران" اور "عراق" کے سفر سے روک دیا۔ مذکورہ ملک کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس حکم کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی انجام دی جائے گی۔ بحرین نے الزام لگایا کہ اس نے یہ فیصلہ ایرانی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا۔ جس کا مقصد ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنا اور بحرینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ حالانکہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جنگِ رمضان کے دوران ایران کے خلاف کھلی امریکی و صیہونی جارحیت میں بحرین برابر کا شریک ہے۔ خطے کا سب سے بڑا امریکی اڈہ بھی اسی ملک میں موجود ہے۔ ان اڈوں کے خلاف ایران کی جوابی کاری ضربوں نے بحرین کو شدید متاثر کیا۔ جس کی وجہ سے اُسے اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید برآں کہ درست سفارتی فیصلوں کی بجائے "منامہ" اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ جس سے اُسے مزید سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔