صدر ٹرمپ نے امریکی چینل این بی سی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وینزویلا کے تیل کے شعبے کو بحال کرنے کے لیے بہت بڑی سرمایہ کاری درکار ہوگی جو امریکی تیل کمپنیاں کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا میں امریکا کی آئل کمپنیاں 18 ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال ہوکر اپنا کام شروع کرسکتی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 3 جنوری کی شب امریکی فوج نے وینزویلا کے صدارتی محل میں گھس صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو بیڈروم سے گرفتار کرکے نیویارک منتقل کیا۔ صدر ٹرمپ نے امریکی چینل این بی سی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وینزویلا کے تیل کے شعبے کو بحال کرنے کے لیے بہت بڑی سرمایہ کاری درکار ہوگی جو امریکی تیل کمپنیاں کریں گی۔ ان کے بقول یہ امریکی آئل کمپنیاں پہلے سرمایہ کاری کریں گی اور اس کے بعد امریکی حکومت یا تیل کی آمدنی کے ذریعے انہیں یہ رقوم واپس ادا کی جائے گی۔

علاوہ ازیں بی بی سی کے شراکت دار ادارے سی بی ایس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں امریکی حکومت اور بڑی تیل کمپنیوں کے نمائندوں کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے۔ دوسری جانب توانائی کے ماہرین ٹرمپ کے دعوے پر شکوک کا اظہار کر رہے ہیں کیوں کہ وینزویلا کی تیل پیداوار بحال کرنے کے لیے دسیوں ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ وینزویلا میں تیل کی پیداوار کی مکمل بحالی میں 10 سال تک لگ سکتے ہیں۔ جب کہ سیاسی استحکام کے بغیر غیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری سے گریز کریں گی۔ خیال رہے کہ وینزویلا کے پاس دنیا کے سب سے زیادہ ثابت شدہ تیل ذخائر (تقریباً 303 ارب بیرل) موجود ہیں مگر بدانتظامی، پابندیوں اور پرانی تنصیبات کے باعث پیداوار انتہائی کم ہو چکی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وینزویلا کے کہ وینزویلا سرمایہ کاری کریں گی کی تیل

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل