مولانا فضل رحیم اشرفی کی دین کیلئےخدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، خواجہ عمران نذیر
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
(زاہد چوہدری) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی جامعہ اشرفیہ آمد، مولانا اسد عبید اور مولانا زبیر حسن سے ملاقات میں مہتمم اعلی جامعہ اشرفیہ مولانا فضل رحیم اشرفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ملک میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی
خواجہ عمران نذیر نے جامعہ اشرفیہ میں مولانا اسد عبید اور مولانا زبیر حسن سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نےمہتمم اعلی جامعہ اشرفیہ مولانا فضل رحیم اشرفی کے انتقال پر تعزیت کی ، انہوں نے کہ کہ مولانا فضل رحیم اشرفی کی دین کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مولانا فضل رحیم اشرفی اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے، مولانا فضل رحیم اشرفی کی اتحاد امت کیلئے خدمات سنہری حروف سےلکھی جائیں گی۔
گیس صارفین کے لیے اچھی خبر،گیس مہنگی نہیں ہوگی
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ مولانا کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا،انہوں نے ہزاروں کی تعداد میں علماء اپنے پسماندگان میں چھوڑے ہیں، مولانا فضل رحیم اشرفی کے شاگرد اسلام کی سربلندی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، اللہ رب العالمین مولانا فضل الرحیم اشرفی کے درجات بلند فرمائے۔
چھٹیوں پر سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ؛ وزیر تعلیم کا نوٹس
خواجہ عمران نذیر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی اور مغفرت کی دعا کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خواجہ عمران نذیر جامعہ اشرفیہ آمد مولانا فضل رحیم اشرفی انتقال افسوس خواجہ عمران نذیر مولانا فضل رحیم اشرفی انتقال مولانا فضل رحیم اشرفی مولانا فضل رحیم اشرفی مولانا فضل رحیم اشرفی مولانا فضل رحیم اشرفی خواجہ عمران نذیر مولانا فضل رحیم اشرفی خواجہ عمران نذیر رحیم اشرفی کے جامعہ اشرفیہ
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
علیمہ خان : فائل فوٹوبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔