ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہو گئے، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہو گئے، اسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز
کوالالمپور(سب نیوز) ملائیشیا کے 100سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو گھر میں گرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد منگل کو اپنے گھر میں بالکونی سے کمرے کی جانب جاتے ہوئے گر گئے۔ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کے معاون صوفی یوسف کے مطابق مہاتیر محمد کو ایمبولینس کے ذریعے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ کوالالمپور لے جایا گیا۔
بعد ازاں جاری بیان میں بتایا گیا کہ طبی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ مہاتیر محمد کے دائیں کولہے کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے۔ سابق وزیراعظم کو علاج اور نگرانی کے لیے چند ہفتوں تک اسپتال میں داخل رکھا جائے گا۔ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم انور ابراہیم اور ان کی اہلیہ نے مہاتیر محمد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ مہاتیر محمد حالیہ برسوں میں مختلف طبی مسائل کا شکار رہے ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے بعد بھی انہیں تھکن کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ دل کے عارضے کے باعث بائی پاس سرجری بھی کروا چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعرکہ حق کے بعد اتنے جہازوں کے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہونگے،خواجہ آصف معرکہ حق کے بعد اتنے جہازوں کے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں... پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت خاتون مریضہ کی جان لے گئی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈاراور میانمار کے وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو چیف آرگنائزرق لیگ ڈاکٹر محمد امجد اور اسلام آباد گروپ کے زیرانتظام سال نو کی خوشی میں عشایئے اور قوالی نائٹ کا اہتمام وزیراعظم سے ایاز صادق کی ملاقات، بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات پر اعتماد میں لیا پشاور پی کے 79ضمنی انتخاب، تیمور جھگڑا کا دھاندلی کا الزام مسترد، ن لیگ کی کامیابی درست قرار
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سابق وزیراعظم مہاتیر محمد ملائیشیا کے کے باعث گھر میں
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔