Jasarat News:
2026-07-24@02:14:05 GMT

حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: گیس صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال سے گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ دونوں گیس کمپنیوں کے صارفین کے لیے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق پیٹرولیم سیکٹر میں اصلاحات کے مثبت نتائج کا ریلیف صارفین کو فراہم کر رہے ہیں جب کہ گیس سیکٹر کے گردشی قرض میں مزید اضافہ بھی رک گیا ہے۔

منگل کو مصطفیٰ محمود کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا پیٹرولیم ڈویژن میں اجلاس ہوا، جس میں وزیر پیٹرولیم اور سوئی گیس کمپنیز حکام نے سیکٹر سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس قیمتوں میں کوئی اضافہ نہ ہونے کی خوشخبری بھی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے گیس قیمتیں نہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے جنہیں اب برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اصلاحات سے گیس سیکٹر کے گردشی قرض میں مزید اضافہ بھی رک گیا ہے، سیکٹر کا موجودہ گردشی قرض 3 ہزار ارب روپے ہے جس میں ایل پی ایس شامل ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ قطر نے مشکل صورت حال میں کنٹریکٹ کی شرائط برقرار رکھیں، قطر سے جب عالمی سطح پر ایل این جی کارگو 30 ڈالر تک گیا پھر بھی قطر نے معاہدے کے تحت ہمیں فراہمی جاری رہی اور ہم قطر کے اس تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے