لکی مروت:

لکی مروت میں بس کو آئی ای ڈی نصب کرکے  دھماکے سے تباہ کرنے والا دہشت  گرد مقابلے میں مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت میں فیکٹری جانے والی بس پر آئی ای ڈی  حملے کے فوراً بعد پولیس کا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ اس آپریشن میں ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان خود موقع پر موجود رہے، جن کی قیادت میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔

مقابلے کے دوران پولیس کی مؤثر کارروائی سے بس پر آئی ای ڈی نصب کرنے والا دہشت گرد  مارا گیا۔



لکی مروت؛ امن کمیٹی کے سرکردہ رکن کا سولر ٹیوب ویل بارودی مواد سے اڑا دیا گیا



لکی مروت؛ سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو بارود سے اُڑا دیا گیا، ایک جاں بحق، متعدد زخمی



لکی مروت میں پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 خارجی جہنم واصل

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ لکی مروت میں سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو دہشت گردوں نے بارود سے اڑا دیا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل تھیں۔

بیگوخیل سڑک پر ناورخیل موڑ کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل لکی مروت میں آئی ای ڈی

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار