کاٹی میں امن و امان کے قیام کیلیے پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس قائم
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی شکایات کے ازالے اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی جس کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ایسٹ فرخ علی کی سربراہی میںپانچ رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جس میں ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری، ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران، ایس ایس پی ملیر عبدالخالق اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ بطور اراکین شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ٹاسک فورس کورنگی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری زون میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لے گی اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے رابطہ کاری، نگرانی اور فوری ردعمل کے فورم کے طور پر کام کرے گی۔ ٹاسک فورس کا بنیادی مقصد صنعتی علاقے میں پُرامن ماحول کو یقینی بنانا اور تاجروں، صنعتی انتظامیہ اور ملازمین کے جان و مال کے تحفظ کو ممکن بنانا ہے۔حکمنامے کے مطابق چیئرمین ٹاسک فورس ضرورت کے تحت کراچی رینج یا سندھ پولیس کے کسی بھی افسر کو معاونت کے لیے ٹیم میں شامل کر سکتے ہیں تاہم سندھ پولیس کے کسی افسر کی شمولیت کے لیے آئی جی سندھ کی پیشگی منظوری لازم قرار دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی جانب سے ٹاسک فورس کی تشکیل کو صنعتی و تجارتی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ تاجروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے کورنگی صنعتی زون میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی اور ان کے دیرینہ تحفظات کا مؤثر اور بروقت ازالہ ممکن ہو سکے گا۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں کاٹی کے تاجروں کی وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سے ہونے والی ملاقاتوں کے بعد کیا گیا ہے جن میں تاجروں نے اپنے درپیش مسائل اور تحفظات سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی ٹاسک فورس
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :