وزیر تعلیم سندھ کی یقین دہانی، نجی اسکولز کا 9 جنوری کی ہڑتال واپس لینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
گرینڈ الائنس آف پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے رہنماؤں نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی یقین دہانی اور چئیرمین اینٹی کرپشن ذوالفقار علی شاہ سے اتفاق کرتے ہوئے احتجاج کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے 9 جنوری کی اعلان کردہ ہڑتال کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ملاقات کے موقع پر چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز محمد افضال، ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح اور دیگر افسران موجود تھے۔ وفد نے سندھ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء کی فری شپ ڈیٹا کی تصدیق کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اینٹی کرپشن کے ذریعے تصدیق کے عمل پر گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے بہت سے خدشات اور تحفظات ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ گرینڈ الائینس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد کے خدشات کا احترام ہے۔ ڈیٹا ویریفکیشن کا مکینزم کا طریقہ طے نہ ہونے کی وجہ نجی اسکول انتظامیہ کو مسائل درپیش آئے۔ ملاقات میں اینٹی کرپشن کی تصدیق کے مربوط طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا اسکولز اور والدین کے تمام خدشات کا مکمل خیال رکھا جائے گا تا کہ اسکول منتظمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کے سندھ کی تعلیم میں مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ نے وفد کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسکولز ایسوسی ایشنز پرائیویٹ اسکولز وزیر تعلیم سندھ اینٹی کرپشن علی شاہ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی