وزیر تعلیم سندھ کی یقین دہانی، نجی اسکولز کا 9 جنوری کی ہڑتال واپس لینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ۔فوٹو: فائل
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے 9 جنوری کی اعلان کردہ ہڑتال کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کردیا۔
ملاقات کے موقع پر چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ذوالفقار علی شاہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز محمد افضال، ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح اور دیگر افسران موجود تھے۔
وفد نے سندھ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء کی فری شپ ڈیٹا کی تصدیق کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اینٹی کرپشن کے ذریعے تصدیق کے عمل پر گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے بہت سے خدشات اور تحفظات ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ گرینڈ الائینس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد کے خدشات کا احترام ہے۔ ڈیٹا ویریفکیشن کا مکینزم کا طریقہ طے نہ ہونے کی وجہ نجی اسکول انتظامیہ کو مسائل درپیش آئے۔
ملاقات میں اینٹی کرپشن کی تصدیق کے مربوط طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا اسکولز اور والدین کے تمام خدشات کا مکمل خیال رکھا جائے گا تا کہ اسکول منتظمین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کے سندھ کی تعلیم میں مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ نے وفد کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کے ذریعے ڈیٹا کی تصدیق کے تمام معاملات حل کیے جائیں گے۔
گرینڈ الائنس آف پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے رہنماؤں نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی یقین دہانی اور چئیرمین اینٹی کرپشن ذوالفقار علی شاہ سے اتفاق کرتے ہوئے احتجاج کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اسکولز ایسوسی ایشنز پرائیویٹ اسکولز اینٹی کرپشن آف پرائیویٹ تصدیق کے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔