وزیر ریلوے نے کراچی سے روہڑی تک ٹریک بنانے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر کا ٹریک بنے گا۔ اور منصوبے کا سنگ بنیاد جولائی 2026 میں رکھا جائے گا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ اور نئے ٹریک آؤٹ سورسنگ پر کام کا ٹاسک ملا۔ کراچی روہڑی 480 کلومیٹر ٹریک کو ڈھائی سال میں مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روہڑی سے نوکنڈی کا 900 کلومیٹر کا ٹریک ہے۔ جو 1800ء میں بنایا گیا تھا۔ نیا ٹریک ریکوڈک کی فرم آر ڈی ایم سی کے تعاون سے بنے گا۔ 500 کلومیٹر نیا بنے گا۔ اور 400 کلومیٹر ٹریک اپ لفٹ ہو گا۔
پنجاب میں خواتین اور غیر مسلم کی مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی ترمیم بل 2025 ناقابلِ عمل قرار
حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب میں 8 ریجنل روٹس بنیں گے۔ اور اس پر حکومت پنجاب نے منظوری دی ہے۔ بلوچستان میں 4 ارب روپے سے پیپلز ٹرین بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چیئرمین ریلوے کی ملاقات ہوئی۔ ان سے بھی ریلوے کے ساتھ پارٹنرشپ میں برانچ لائنز بہتر کرنے پر بات ہوئی ہے۔ دوسرے فیز میں خود وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملوں گا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 31 دسمبر تک تمام بڑے روٹس کی ٹرین اپ گریڈ کی جائیں گی۔ ٹرینوں کے اندر سیکیورٹی کیمرہ، ہوسٹس اور نئے کچن بنائے جائیں گے۔ اسٹیشن پر وائی فائی راؤٹرز نصب کر دیئے گئے ہیں۔ اور رابطہ ایپ سے ٹکٹ بک کیے جائیں گے۔
پی کے 79 پشاور کے امیدوار تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج ، ن لیگ کے امیدوار جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دے دیاگیا
انہوں نے کہا کہ 1700 کلو میٹر میں فائبز بچھانے جا رہے ہیں۔ جبکہ کراچی اور لاہور کے اسٹیشن کو سیف اینڈ سیکیور کرنے جا رہے ہیں۔ ایم ٹیگ کی طرز پر ٹرینوں کو اسٹیکرز بھی لگانے جا رہے ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ 8 تاریخ کو وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات جبکہ 9 جنوری کو پیپری میں 40 ملین ڈالرز کا منصوبہ مکمل ہو گا۔ تمام ملازمین کو تحفظ دیا گیا۔ اور تمام اسپتالوں کو اپ لفٹ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے تمام ملازمین کا ریلوے اسپتالوں میں فری علاج کیا جائے گا۔ اور ہم 14 رننگ رومز کو مزید تیار کریں گے تاکہ عملہ اچھے انداز میں کام کرے۔
ملک بھر میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی نے وزیر ریلوے رہے ہیں
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔