پاکستان ریلوے نے ایک اور اپ گریٹڈ ٹرین کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
لاہور:
پاکستان ریلوے نے ایک اور اَپ گریڈڈ ٹرین کا افتتاح کر دیا، لاہور ریلوے اسٹیشن پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام اللہ نے افسران کے ہمراہ افتتاح کیا۔
افتتاح کے موقع پر پاکستان ریلوے کی ترقی کے لیے دعائے خیر بھی گئی۔ اس موقع پر ٹرین کو رنگ برنگی لڑیوں سے منفرد انداز میں سجایا گیا۔
ڈی ایس ریلوے نے اَپ گریڈڈ ٹرین کی مختلف کوچوں کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی ایس ریلوے نے معائنے کے دوران مسافروں سے سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا۔
لاہور ریلوے اسٹیشن سے نارووال پیسنجر ٹرین بروقت صبح 7 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوئی۔
نارووال پیسنجر لاہور سے روانہ ہو کر بادامی باغ، شاہدرہ باغ، کالا خطائی، نارنگ، میتھہ سوجا، بدوملی، رعیہ خاص، پیجووالی اسٹاپ کرتی ہوئی صبح 10 بجکر 5 منٹ پر نارووال پہنچے گی۔
اسی طرح نارووال سے شام 5 بجے روانہ ہو کر پیجووالی، رعیہ خاص، بدوملی، میتھہ سوجا، نارنگ، کالا خطائی، شاہدرہ باغ اور بادامی باغ اسٹاپ کرتی ہوئی رات 7 بجکر 40 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
مسافروں کی سہولت کے پیش نظر لاہور سے نارووال ٹرین کا دورانیہ 2 گھنٹے 40 منٹ رکھا گیا ہے۔
نارووال پیسنجر ٹرین کو بہترین صفائی ستھرائی، لائٹنگ اور دیگر آرام دہ سفری سہولیات کے ساتھ چلایا گیا ہے۔ نارووال پسنجر میں 10 خوبصورت مسافر کوچز لگائی گئی ہیں۔
افتتاح کے موقع پر مسافروں میں خوشی کا سماں تھا۔
ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کا کہنا تھا کہ نارووال کی عوام کے لیے اَپ گریڈد نارووال پسنجر وفاقی وزیر ریلوے کا تحفہ ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ویژن کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر سیدہ مرضیہ زہرا، ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد، ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سمیرا رانا، ڈویژنل مکینیکل انجینئرز عاطف اشفاق اور محمد عمران، ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر محمد ناصر، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر عبدالرحمان سمیت اسٹیشن مینجر ظفر اقبال بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریلوے نے
پڑھیں:
لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
فائل فوٹوڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نےلاہور میں بلدیاتی الیکشن کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے، جن میں 159 یونین کونسلز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں، 2015 کے بلدیاتی الیکشن میں لاہور میں 274 یونین کونسلز تھیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن لاہور کی ابتدائی فہرست کے مطابق راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسل قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40 اور صدر کینٹ میں 29، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونین کونسل بنائی گئی ہیں۔
لاہور کے شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرسکتے ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست کو جاری ہوگی۔