City 42:
2026-07-24@07:31:37 GMT

ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث ٹرین آپریشن متاثر

اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT

سعید احمد:ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث ریلوے آپریشن متاثر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی متعدد ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار رہی اور کراچی کے لیے شام 5 بج کر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔ پاک بزنس ایکسپریس ایک گھنٹہ 45 منٹ تاخیر کے ساتھ شام 6 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوگی، جبکہ کراچی ایکسپریس ایک گھنٹہ 15 منٹ تاخیر کے بعد صبح 7 بج کر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ کی جائے گی۔

وہ غذائیں جو آپ کو صحت مند رکھتی ہیں

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث تاخیر غیر معمولی حالات کا نتیجہ ہے اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روانگی سے قبل اپنے ٹرین شیڈول کی تصدیق کر لیں۔


 
 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل