ڈپٹی میئرکاپریس کلب کادورہ‘نومنتخب عہدیداروں کومبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پر دلی مبارکباد دی، اس موقع پر انہوں نے نو منتخب صدر فاضل جمیلی، نائب صدر ارشاد کھوکھر، سیکریٹری محمد اسلم خان، جوائنٹ سیکریٹری فاروق سمیع اور خازن عمران ایوب کو سندھ کی روایتی اجرک پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے نو منتخب ارکان قاری عبدالجبار، اختر سومرو، شیما صدیقی، فریال عارف، جاوید صبا، فرید عالم اور جاوید مہر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافتی برادری کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی صحافتی برادری کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ جمہوری اقدار اور آزادی صحافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور یہ ادارہ کراچی شہر کی صحافتی تاریخ کا ایک مضبوط اور اہم ستون ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی پریس کلب
پڑھیں:
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔
اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔
موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔
کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔