پاک افغان تجارتی گزرگاہیں کھولنے کے حوالے سے غور شروع
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) پاک افغان تجارتی گزرگاہیں کھولنے کے حوالے سے غور شروع کردیا گیا۔ پاکستان اورافغانستان کے درمیان تجارت کے لیے طورخم میں ہونے والے مشترکہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں تبادلہ خیال پرایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اورپاکستان بزنس فورم بلوچستان چیپٹر کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ کمیٹی کے اجلاس سے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی بہت پرامید ہے اورہم امید رکھتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کی سیاسی قیادت دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے مطالبات کو مان کر پاک افغان تجارت کو رواں رکھنے میں مدد کریں گے۔ انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا کہ اس وقت پاک افغان بارڈر پر تجارتی سامان پھنسا ہوا ہے جس کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،مشترکہ اجلاس میں ایسے فیصلے کیے جائیں کہ موجودہ پھنسا ہوا سامان بھی نکل جائے اورآئندہ ایسا مسئلہ دوبارہ درپیش نہ ہو جس سے مال بارڈر پر روک دیا جائے کیونکہ اس سے دونوں جانب کے تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جوائنٹ کمیٹی دوطرفہ تجارت کے فروغ میں کلیدی اور پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لیے پُل کاکردار ادا کرے گی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک افغان
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.