data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک کالونی پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے ایک انتہائی خطرناک اور منظم ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول، چھینے گئے 9 موبائل فون، نقدی رقم اور گلبہار و نیو ٹاؤن سے چھینی گئی دو موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق گرفتار پانچ رکنی ڈکیت گروہ ڈکیتی اور لوٹ مار کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت لیاقت، شہنشاہ، طالب، راشد اور رحمان کے نام سے کی گئی ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم اور سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق ملزمان وارداتوں کے بعد چھینے گئے موبائل فونز کے پارٹس الگ کر کے فروخت کرتے تھے، جبکہ یہ گروہ کار سوار فیملیز کو بھی لوٹ مار کا نشانہ بناتا رہا ہے۔ مزید یہ کہ ملزمان بلدیہ اور سائٹ کے صنعتی علاقوں میں بھی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری، موبائل فون چھیننے اور پولیس پر فائرنگ جیسے سنگین جرائم کے تحت 11 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ مزید برآں تھانہ پاک کالونی میں گرفتار ملزمان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر سہولت کاروں اور جرائم کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گرفتار ملزمان

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار